قومی

Jaipur Bomb Blast Case: جے پور دھماکے میں جھوٹا مقدمہ بنانے والی پولیس ٹیم کے خلاف کارروائی ہو-جماعت اسلامی ہند

Jaipur Bomb Blast Case: ”جماعت اسلامی ہند راجستھان ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے  میں 2008 کے  جے پور بم  دھماکوں کے مبینہ ملزمین کو بری  کئے جانے کا خیر مقدم کرتی ہے، ساتھ ہی بری ہونے والوں کو معاوضہ دیئے جانے اور اس معاملے  میں جھوٹے الزامات عائد کرنے والی پولیس ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔  ان ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی مگر جے پور بنچ نے اس فیصلے کو پلٹ کر تمام ملزمان کو بری کردیا۔ان کے بری کرنے کا یہ فیصلہ راجستھان ہائی کورٹ کے جسٹس پنکج بھنڈاری اور جسٹس سمیر جین نے سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے تفتیش میں کئی ایسی کمیوں اور خامیوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان ملزموں کو جھوٹا پھنسایا گیا تھا“۔

یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی“ انہوں نے کہا کہ”اس فیصلے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں کہ بم دھماکے کا جنہیں ملزم بنایا گیا، وہ  عدالت سے بے گناہ قرار دیئے جاچکے ہیں تو پھر اصل مجرم ابھی تک کہاں فرار ہیں؟  حکومت ان مجرموں کا سراغ لگانے کے لئے کوئی نئی ٹیم تشکیل دے۔ تاکہ دھماکے میں مرنے والوں کے لواحقین کو انصاف مل سکے۔پرفیسر سلیم نے کہا کہ ”جماعت اسلامی ہند، عدالت کے اس فیصلے سے متفق ہے کہ قصوروار پولیس افسران جنہوں نے جھوٹے الزامات لگائے، ان کی نشاندہی کی جائے اور انہیں سزا دی جائے۔جماعت مطالبہ کرتی ہے کہ بری ہونے والے پانچوں افراد کو معاوضہ دیا جائے،کیونکہ جھوٹے مقدمات کی وجہ سے انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی  پندرہ برس جیل میں گزار دیئے۔ یہی نہیں، ان کے اہل خانہ نے  ان برسوں میں ”دہشت گردوں کا خاندان“  جیسی تہمت  کا  ذہنی کرب برداشت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Ramadan 2023: زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ماہ رمضان کا مقصد -امیر جماعت اسلامی ہند

اس فیصلہ سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے کے اصل مجرموں کا سراغ لگانے میں  سرکار ناکام رہی ہے لیکن جانبدارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے بے گناہوں کو نشانہ بناکر ان کے خاندانوں سمیت ان کی  زندگیوں کو تباہ کردیاگیا۔ اس رویے سے ہماری  جمہوریت کمزور  اور عام لوگوں کی شہری آزادی مجروح ہوتی ہے۔ جماعت  سول سوسائٹی کے ان لوگوں کی تعریف کرتی ہے جنہوں نے ان بے گناہوں کا ساتھ دیا  اور وکیلوں کی ایک ٹیم کے تعاون سے معاملے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

2 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

3 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

4 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago