قومی

Acharya Pramod Krishnam Meets PM Modi: آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، تصویر شیئر کر کے بتایا- کن مسائل پر ہوئی بات؟

نئی دہلی: اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں واقع شری کلکی دھام کے پیٹھادھیشور، آچاریہ پرمود کرشنم نے جمعہ کے روز دہلی میں وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس کے دوران آچاریہ پرمود کرشنم نے وزیرِاعظم کو کلکی دھام کی تعمیر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے حال ہی میں منعقد کی گئی کلکی کتھا اور کلکی پٹکا جیسے مختلف روحانی اور تنظیمی امور پر بھی وزیرِاعظم کے ساتھ گفتگو کی۔

آچاریہ کرشنم نے ایکس پر وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کے درمیان کیا بات ہوئی اور کن امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

بنیاد 2024 میں رکھی گئی تھی
واضح رہے کہ شری کلکی دھام کا سنگِ بنیاد 19 فروری 2024 کو خود وزیراعظم مودی نے رکھا تھا۔ اُس موقع پر انہوں نے مندر کا نقشہ بھی جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ رام اور کرشن کی دھرتی اب ایک اور تاریخی لمحے کی گواہ بن رہی ہے۔ انہوں نے اسے بھارت کی صدیوں پرانی روحانی وراثت کے احیا کا اہم قدم قرار دیا تھا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ مندر کی خاص بات اس کا منفرد ڈیزائن ہے، جس میں دس گربھ گریہ قائم کیے جا رہے ہیں اور ہر گربھ گریہ میں وشنو کے دس اوتار کو سمویا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ انتظام بھکتوں کو بھارتی شاستروں میں بیان کیے گئے وشنو کے اوتاروں کی مکمل جھلک فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پچھلے چند برسوں میں بھارت کی روحانی و ثقافت پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتیشٹھا اور ابوظہبی میں مندر کے افتتاح جیسے واقعات وہ مثالیں ہیں جو کبھی ناقابلِ تصور سمجھے جاتے تھے۔ شری کلکی دھام اسی سلسلے کی ایک اور تاریخی کڑی ہے، جو مستقبل میں بھارت کی ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط بنانے کی سمت بڑھ رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

8 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

9 hours ago