مغل حکمران اورنگزیب کا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ کئی ہندو تنظیموں اور دیگر لوگوں نے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کے لیے بڑے پیمانے پر تحریک چلانے کا انتباہ دیا ہے۔ ادھر آچاریہ پرمود کرشنم اورنگ زیب کے مقبرے کے دفاع میں آگے آئے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے بڑا بیان دیا ہے۔
کالکی دھام کے سرو آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ سناتن دھرم کسی کی قبر کو توڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ سناتن مرنے والوں سے لڑنا نہیں سکھاتا، سناتن دھرم ان تمام روحوں کا احترام کرتا ہے جو زمین چھوڑ چکے ہیں، جو مر چکے ہیں۔ ہم دشمن کی بھی توہین نہیں کرتے۔
آچاریہ پرمود کرشنم نے مزید کہا کہ “روح مذہب اور روابط سے بالاتر ہے، ہم تمام روحوں کا احترام کرتے ہیں۔ کسی کے دل و جان کو ٹھیس پہنچانا ہندوستان کی ثقافت کے خلاف ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی ہندو تنظیمیں مغل حکمران اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرمجوشی سے خیرمقدم…
تاجروں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا 31 اکتوبر سے ہی بیریکیڈنگ شروع کر دی…
سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…
اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…
خلیج بنگال میں اٹھنے والے سمندری طوفان ’ارنب‘ کے پیش نظر مرکزی حکومت نے بھی…
ٹرمپ نے 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو…