شیو سینا ادھو کے ماوتھ پیس سامنا میں ایک اداریہ شائع ہو اہے جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہندوستان بہت تیزی کے ساتھ ایک ہندو پاکستان بننے کی راہ پر گامزن ہے، اس کیلے ہولی، جھٹکا،حلال جیسے مسائل کا حوالہ دے کر دلیل دی گئی ہے، اب اس معاملے پر آچاریہ پرمود کرشنم نے سامنا کے مدیر سنجے راوت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے پر راہل گھاندھی کا راہو سوار ہوگیا ہے اور راہل گاندھی سنجے راوت کے ساتھ مل کر اس ملک میں ایک اور پاکستان بنانے کی سازش کررہے ہیں۔
کانگریس پر آچاریہ کی تنقید
کالکی دھام کے سرو آچاریہ پرمود کرشنم نے ایک بار پھر کانگریس پارٹی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی دوکان بند ہوچکی ہے۔ پرمود کرشنم نے کہا کہ کوئی بھی دوکان دوطرح سے زندہ رہتی ہے ایک سودہ سے دوسرا خریداروں سے ، البتہ کانگریس کی آج حالت یہ ہوگئی ہے کہ کانگریس کی دوکان میں آج نہ سود ا ہے اور ناہی کوئی خریدار بچا ہے،انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو پارٹی سے باہر نہیں کیا جاتا ہے، کانگریس ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2027 میں کانگریس ایک نئے روپ میں تب نظرآسکتی ہے جب کانگریس پارٹی سے راہل گاندھی کو باہر نکالا جائے گا اور اس کی قیادت کو مکمل طور پر خارج کردی جائے گی ،بصورت دیگرکانگریس کی دوکان ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
22 پیشہ ورانہ کورسز کے تربیت یافتگان کی نمائش کا افتتاح، تربیتی نشستوں کی تعداد…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اروناچل پردیش کے دورے کے دوران ریاست کے بڑے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ میں قومی ہنر مندی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے…
چھیڑ چھاڑ سے پریشان ہونے کا دعویٰ، دفتر میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل…
لکھنؤ میں ہنر مندی کانووکیشن سے وزیر اعظم کا خطاب، کہا، آنے والے وقت میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کا مستقبل صرف بڑی ڈگریوں سے نہیں…