قومی

Rahul Gandhi’s flying kiss: راہل گاندھی نے فلائنگ کس کر کے کیا پارلیمنٹ کی توہین کی؟ سروے میں سامنے آئے حیران کن اعداد و شمار

Rahul Gandhi’s flying kiss: لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے منی پور واقعہ پر وزیر اعظم مودی پر شدید حملہ کیا تھا، جس کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جوابی حملہ کیا اور راہل گاندھی پر فلائنگ کسس کا الزام لگایا دیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ کافی گرم ہو گیا۔ دوسری جانب اس معاملے پر اے بی پی نیوز کے لیے سی ووٹر کی جانب سے ایک سروے کرایا گیا، جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کیا راہل گاندھی نے ایسا کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ اس کے جواب میں عوام کے ردعمل میں چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

بتا دیں کہ کانگریس ایم پی راہل گاندھی اپنی رکنیت کی بحالی کے بعد پہلی بار ایوان میں بول رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے منی پور واقعہ کو لے کر پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا۔ اس کے بعد اسمرتی ایرانی نے جوابی حملہ کیا۔

کیا تھا سارا معاملہ؟

کانگریس لیڈر کی تقریر کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ‘اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے باہر جاتے ہوئے انہوں نے خواتین ممبران پارلیمنٹ کی طرف فلائنگ کس کے اشارے کیے ہیں۔ راہل پر حملہ کرتے ہوئے اسمرتی نے کہا تھا کہ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد انہوں نے جاتے وقت ایک ناشائستہ اشارہ کیا۔ ایسے غیر مہذب طرز عمل کو ملک کے ایوان نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ راہل نے پارلیمنٹ میں بیٹھی خواتین کے سامنے فلائنگ کس کیا، ایس سلوک صرف ایک بدتمیزی شخص کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں شرد پوار اور اجیت پوار کی خفیہ میٹنگ، کاروباری کے بنگلے پر ایک گھنٹے سے زیادہ چلی میٹنگ

سروے میں لوگوں نے کیا کہا؟

جب اس معاملے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا راہل نے ایسا کرکے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے تو 56 فیصد لوگوں نے کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے غلط کیا، انہوں نے پارلیمنٹ کی توہین کی ہے۔ دوسری طرف 33 فیصد لوگوں نے کہا کہ نہیں، راہل گاندھی نے توہین نہیں کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 11 فیصد لوگوں کا جواب تھا ‘پتہ نہیں’۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Ganga Expressway Fully Operational: گنگا ایکسپریس وے مکمل طور پر فعال، اناؤ میں ایک ریمپ کے علاوہ کہیں پانی جمع نہیں

موجودہ بارش معمول کی بارش نہیں ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر عام…

22 minutes ago

United Nations General Assembly: دوستی اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے جے شنکر کا دوٹوک پیغام

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان اپنے دفاع کے حق کا…

44 minutes ago

Flood situation continues to be grim in Odisha: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کا خطرہ، 70 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اس دوران محصولات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر سریش پجاری نے بتایا کہ آبی ذخیرے…

1 hour ago

Rape of Female Student: پنجاب میں LPU میں طالبہ کے مبینہ ریپ پر طلبہ میں شدید غم و غصہ، رات بھر یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ

بتایا جا رہا ہے کہ طالبات کے ہاسٹل کے قریب سے طلبہ کا احتجاج شروع…

2 hours ago

Asian Games 2026: ’فتح ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے!‘ اسکواش میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر امت شاہ نے جوشنا اور ویلون کو دی مبارکباد

ایشین گیمز 2026 کے اسکواش مکسڈ ڈبلز مقابلے میں جوشنا چناپا اور ویلون سینتھل کمار…

11 hours ago

Home Minister Amit Shah: ایشین گیمز 2026، میراتھن میں ساون برنوال نے جیتا سلور، امت شاہ نے کہا – ’کامیابی کی راہ پر اسی طرح دوڑتے رہیں‘

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…

11 hours ago