قومی

Abu Dhabi’s Crown Prince: ابوظہبی کے ولی عہد کا دہلی میں پرتپاک استقبال، پی ایم مودی سے کریں گے ملاقات

Abu Dhabi’s Crown Prince: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں۔ وہ تین روزہ دورے پر بھارت آئے ہیں۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل نے رسمی طور پر ان کا استقبال کیا۔

ولی عہد کے طور پر یہ ان کا پہلا ہندوستان کا دورہ

ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر یہ ان کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ یو اے ای کے کئی وزراء اور ایک تجارتی وفد بھی ولی عہد کے ساتھ ہندوستان آیا ہے۔ وہ کل (پیر) وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

راج گھاٹ بھی جائیں گے ولی عہد

ولی عہد صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کریں گے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ جائیں گے۔ منگل کو شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان بزنس فورم میں شرکت کے لیے ممبئی جائیں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Erdogan calls for Islamic alliance against Israel: مسلم ممالک کے باہمی اتحاد سے ہی اسرائیل کو نکیل ڈالا جاسکتا ہے:اردوغان

مزید مضبوط ہوں گے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات

قابل ذکر  ہے کہ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، کنیکٹیویٹی، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت سمیت کئی شعبوں میں گہری ہوئی ہے۔ ولی عہد کے دورے سے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت داری کے راستے کھلیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago