قومی

Abu Dhabi Investment Authority to invest Rs 4966.80 crore in Reliance Retail: ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی ریلائنس ریٹیل میں کرے گی 4,966.80 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

نئی دہلی: ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اے ڈی آئی اے) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی  ریلائنس ریٹیل وینچرزلمیٹڈ (آرآروی ایل) میں 4,966.80 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس  سودے  کے ذریعہ، ریلائنس رٹیل  وینچرزلمیٹڈ میں  0.59% کی ایکویٹی حاصل ہوگی۔ یہ سرمایہ کاری آرآروی ایل کی پری منی ایکویٹی ویلیو پر کی جائے گی۔ جس کا تخمینہ 8.381 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ ریلائنس ریٹیل وینچرزلمیٹڈ ملک میں ایکویٹی ویلیو کے لحاظ سے سرفہرست 4 کمپنیوں میں شامل ہوگیا ہے۔

آر آروی ایل، اپنی ذیلی کمپنیوں اورساتھیوں کے ذریعہ، ہندوستان کا سب سے بڑا، سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا اورسب سے زیادہ منافع بخش خوردہ کاروبارچلاتا ہے۔ کمپنی کے 18,500 سے زیادہ اسٹورز ہیں۔ کمپنی ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارمز کے مربوط نیٹ ورک کے ساتھ 267 ملین صارفین کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ آر آروی ایل نے اپنے نئے کامرس کاروبار کے ذریعے 30 لاکھ سے زیادہ چھوٹے اورغیرمنظم تاجروں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا ہے۔ جس سے یہ ویاپاری اپنے صارفین کو بہتر قیمتوں پر مصنوعات فراہم کرسکیں۔

ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرایشا مکیش امبانی نے کہا، “ریلائنس ریٹیل وینچرز لمیٹڈ میں ایک سرمایہ کارکے طورپراے ڈی  آئی اے کی مسلسل حمایت ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرتی ہے۔ عالمی سطح پر کئی دہائیوں سے زیادہ قدرکی تخلیق کا ان کا طویل مدتی تجربہ ہمیں فائدہ دے گا اورہندوستانی ریٹیل سیکٹر کی تبدیلی کو تیز کرے گا۔” آر آر وی ایل میں اے  ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری ہندوستانی معیشت اورہمارے کاروبارکے بنیادی اصولوں، حکمت عملی اور صلاحیتوں پر ان کے اعتماد کا مزید ثبوت ہے۔

اے ڈی آئی اے کے پرائیویٹ ایکویٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب حماد شاہوان الدھاہری نے کہا، “ریلائنس ریٹیل نے ایک ایسی مارکیٹ میں ایک مضبوط کارکردگی پیش کی ہے جو بے مثال رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری مارکیٹوں کو تبدیل کرنے کی ہماری حکمت عملی کے مطابق ہے۔ ہمیں ریلائنس گروپ کے ساتھ شراکت داری کرنے اور ہندوستان کے متحرک اور تیزی سے بڑھتے ہوئے صارفین کے شعبے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے پرخوشی ہے۔ اس  سودے کیلئے مارگن  سٹینلی  نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ  کے مالی صلاح کار  کی شکل میں کام کیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio now sets its sights on the US and Germany: جیو کی نظریں اب امریکہ اور جرمنی پر: 12 شراکت داریوں کے ذریعے 150 کروڑ صارفین تک پہنچنے کی امید

ہندوستان کی ثابت شدہ ٹیکنالوجی اب دنیا تک پہنچنے کے لیے تیار، ترقی یافتہ ممالک…

57 minutes ago

Vijeta Dahiya: اقتدار تبدیلی کی بات کرنا غیر آئینی نہیں، جمہوریت میں عوام کو حکومت بدلنے کا حق ہے: وجیتا دہیا

پرشانت بھوشن کے اقتدار کی تبدیلی سے متعلق بیان پر وجیتا دہیا نے کہا، ’’انہوں…

2 hours ago

Manisha Koirala’s Message for Women: ’’بدلتے جسم سے لڑنے کے بجائے اسے سمجھیں…‘‘، منیشا کوئرالا کا خواتین کو خاص پیغام

منیشا کوئرالا نے خواتین سمیت سبھی لوگوں سے صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل…

2 hours ago