قومی

Maharashtra News:بابری مسجد کے تعلق سے ادھوٹھاکرے کے لیڈر کے متنازعہ ٹوئیٹ پر برہم ہوئےابو عاصم اعظمی، کہا – ایم وی اے کا حصہ بننا گوارہ نہیں

نئی دہلی: مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے بعد مہا وکاس اگھاڑی میں پھوٹ شروع ہوگئی ہے۔ شیو سینا یو بی ٹی ایم ایل سی ملند نارویکر کی پوسٹ نے سیاسی ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بابری انہدام سے متعلق ایک متنازعہ پوسٹ کے بعد سماج وادی پارٹی برہم ہوگئی۔ اتنا ہی نہیں مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کے سبربراہ  سربراہ ابو اعظمی نے ایم وی اے سے الگ ہونے  کی بات کہی۔

ابو اعظمی نے ایکس ہینڈل پر لکھا”سماج وادی پارٹی کے لیے مہاراشٹر میں اکیلے چلنا قابل قبول ہے، لیکن مہاوکاس اگھاڑی میں رہتے ہوئے شیو سینا  یو بی ٹی کے فرقہ وارانہ نظریے کا حصہ بننا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے۔”

واضح رہے کہ  شیو سینا یو بی ٹی ایم ایل سی ملند نارویکر نے بابری انہدام کے تعلق سے پوسٹ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر بابری انہدام کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کا یہ بیان بھی لکھا۔ نارویکر نے لکھا، “مجھے ان پر فخر ہے جنہوں نے یہ کیا۔” نارویکر پوسٹ  میں ادھو ٹھاکرے، آدتیہ ٹھاکرے اور دیگر کی تصویریں بھی شامل تھیں۔

‘لوک سبھامیں تمام مذاہب کی وجہ سے جیت ملی ‘

اس سے قبل سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے بھی ملند نارویکر کے بیان پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کل ملند نورویکر جو شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر اور ایک بڑے عہدیدار ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے قریب ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ انہیں 6 دسمبر کو بابری مسجد کی شہادت پر فخر ہے۔ ہم نے شیوسینا-یو بی ٹی کو یاد دلایا ہے۔ تمام مذاہب کے لوگوں نے آپ کا ساتھ دیا۔ سب نے ووٹ دیا،  تب کہیں جاکر آپ ایم پی اور ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ اگرایسے جنونی ہندوتوا لوگ ایسا موقف اختیار کر رہے ہیں تو ہمیں سوچنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

7 hours ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

7 hours ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

7 hours ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

7 hours ago