قومی

Abhijeet Dipke on CJP Protest: ’’میں کمزور محسوس کررہا ہوں لیکن…‘‘ سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعد ابھیجیت دیپکے کا بڑا بیان

نئی دہلی: جنترمنترپرکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کا احتجاج مسلسل جاری ہے۔ اس دوران پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پراپنی صحت سے متعلق تازہ جانکاری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پوری رات ڈرپ، انجیکشن اورخون کے مختلف ٹیسٹ ہونے کے بعد وہ دوبارہ جنترمنترواپس آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق بخارکی وجہ سے وہ اب بھی جسمانی طورپرکمزورہیں، لیکن احتجاج جاری رہے گا۔ ابھجیت دیپکے نے کہا کہ جنترمنترپرجاری پرامن دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا، جب تک مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے۔

“استعفے سے کم کچھ بھی قبول نہیں”

ایک اورسوشل میڈیا پوسٹ میں ابھجیت دیپکے نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 جولائی کوسینکڑوں طلبہ پرلاٹھی چارج کیا گیا اورکئی طلبہ زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سونم وانگچک کو26 دن تک بھوک ہڑتال کرنی پڑی، اس لئے اب استعفے سے کم کسی بات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دھرمیندرپردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے”دھرمیندرپردھان استعفیٰ دو” اور “استعفیٰ دینا ہوگا، ورنہ روزدھرنا ہوگا” جیسے نعرے بھی لگائے۔

سونم وانگچک نے بھوک ہڑتال ختم کی

دوسری جانب، سی جے پی کے ترجمان آشوتوش رانکا نے بتایا کہ پارٹی مسلسل سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کررہی تھی، کیونکہ ان کی صحت مسلسل خراب ہورہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سونم وانگچک پر فخرہے کہ انہوں نے حکومت سے سی جے پی کے دومطالبات منوا لئے۔ آشوتوش رانکا کے مطابق، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ احتجاج میں شامل افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی اورزخمی مظاہرین کومعاوضہ دیا جائے گا۔ اگرچہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی تحریری حکم جاری نہیں ہوا، لیکن اسی یقین دہانی کے بعد سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی جے پی کا جنترمنترپردھرنا بدستور جاری رہے گا اوریہ صرف اس وقت ختم ہوگا جب دھرمیندرپردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Jio Platforms IPO: جیو پلیٹ فارمز کا آئی پی او 21 اکتوبر کو کھلے گا، فی شیئر قیمت 1,065 سے 1,119 روپے مقرر

ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل اور ٹیلی کام کمپنی کا آئی پی او 23 اکتوبر تک…

15 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

1 hour ago