بھارت ایکسپریس۔
Delhi Lok Sabha Elections 2024: لوک سبھا الیکشن پرعام آدمی پارٹی کی تھیم سانگ پر الیکشن کمیشن نے اعتراض درج کیا ہے۔ اس پر دہلی حکومت میں وزیراور عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی ای ڈی-سی بی آئی کا استعمال کرکے اپوزیشن کے لیڈران کو جیل میں ڈالتے ہیں تو اس سے الیکشن کمیشن کو اعتراض نہیں ہوتا، لیکن اگرہم اسے اپنے گانے میں لکھ دیں تو الیکشن کمیشن کو اعتراض ہوتا ہے۔
آتشی کے مطابق، بی جے پی تانا شاہی کرے، وہ صحیح ہے، اس کے بارے میں کوئی تشہیر کرے، وہ غلط ہے۔ عام آدمی پارٹی کی تھیم سانگ کے پورے گانے میں بی جے پی کا نام نہیں ہے، لیکن الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ اگرآپ تانا شاہی لفظ کا استعمال کرتی ہیں تو عام آدمی پارٹی حکومت پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔
خطرے میں جمہوریت: آتشی
آتشی نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس کا ووٹ بینک سیل کیا اور اب عام آدمی پارٹی کے سانگ پر روک لگائی ہے، اس کا واضح مطلب ہے کہ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ 2024 کے الیکشن کے لوگ ایسے یاد کریں کہ یہ وہ الیکشن تھا، جس میں جمہوریت کا قتل ہوگیا۔ کیا الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ای ڈی اورسی بی آئی کے سیاست سے متاثر ہونے کی بات سامنے نہ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: Mohan Bhagwat on Reservation: ’آرایس ایس ہمیشہ ریزرویشن کے حمایت میں، کچھ لوگ پھیلا رہے ہیں جھوٹ‘، موہن بھاگوت کا بڑا بیان
سچ یہ ہے کہ تانا شاہی حکومتوں میں اپوزیشن پارٹیوں کو تشہیر کرنے سے روکا جاتا ہے۔ آج یہی ہوا ہے۔ بی جے پی کے ایک اورہتھیار، الیکشن کمیشن نے اس خط کے ذریعہ سے عام آدمی پارٹی کے کیمپین سانگ (تشہیری گانے) پر روک لگا دی ہے۔ الیکشن کمیشن کو بی جے پی کے ذریعہ روز انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں نظرآتی، لیکن عام آدمی پارٹی کے لیڈر سانس تک لیتے ہیں تو نوٹس آجاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…