بالی ووڈ اداکارعامرخان کی تیسری شادی پرسیاسی بیان بازیاں خوب ہورہی ہیں۔ مہاراشٹرکے وزیراوربی جے پی لیڈرنتیش رانے نے عامرخان کی گوری اسپریٹ سے تیسری شادی پرسوال اٹھایا تھا۔ اب بہارمیں بی جے پی کی اتحادی جماعت نتیش کمارکی جے ڈی یونےعامرخان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں محب وطن (دیش بھکت) قراردیا ہے۔
جے ڈی یوکے رکن اسمبلی شیام رجک نے عامرخان پرکہا، ’’محب وطن ہیں، اس میں کہیں دورائے نہیں ہے۔ ان کی حب الوطنی پرکوئی سوالیہ نشان نہیں لگ سکتا۔ کوئی ان کی تاریخ بتا دے کہ حب الوطنی پرچوٹ ہوا ہے۔ انہوں نے حب الوطنی کے لئے سب کچھ کیا ہے۔ ان کی جوبھی فلمیں رہتی ہیں، اس میں حب الوطنی کا پُٹ رہتا ہے۔ اب ذاتی زندگی کیا ہے، کیا نہیں ہے، آدمی اپنے طریقے سے اپنا اپنا جیتا ہے۔ لوجہاد اوریہ جہاد… یہ سب سڑک اورپلیٹ فارم پرجوکرتے ہیں، ویسی سوچ ہے۔‘‘
Patna, Bihar: On Maharashtra Minister Nitesh Rane’s statement on actor Aamir Khan’s third marriage, JD(U) MLA Shyam Rajak says, “Aamir Khan is a patriot; there should be no doubt about that. No one can question his patriotism. If anyone has any evidence that he has ever acted… pic.twitter.com/79HGrJtx8z
— IANS (@ians_india) July 14, 2026
مہاراشٹرکے وزیرنتیش رانے نے کیا کہا تھا؟
دراصل، مہاراشٹرکے وزیرنتیش رانے نے پیر (14 جولائی) کوکہا تھا کہ لوجہاد کا ’برانڈ ایمبیسڈر‘ کیا عامرخان ایسے شخص نہیں بن رہے ہیں؟ نتیش رانے نے کہا کہ اس بات پربحث دھیرے دھیرے زور پکڑرہی ہے کہ کیا عامرخان کی تیسری شادی کو’لوجہاد‘ کے نظریے سے دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’ہندوسماج کواس بات پرغورکرنا چاہئے کہ ایسے لوگوں کی فلمیں دیکھنی چاہئے یا نہیں‘‘۔
بھارت ایکسپریس اردو-
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…
وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے عوام کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے باہمی رشتوں…
آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم میں پورے ملک سے بلاتفریق…
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل بی ایس پی میں بڑی سیاسی تبدیلی، مایاوتی نے…