قومی

AAP launches online campaign against E20 petrol: ای20 پٹرول کے خلاف عام آدمی پارٹی کی آن لائن مہم، اروند کیجریوال نےعوام سے دستخطی مہم کا کیا آغاز

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے منگل کے روز ای20 پٹرول کے خلاف ایک آن لائن دستخطی مہم کا آغاز کیا۔ پارٹی نے StopE20petrol.com ویب سائٹ کے ذریعے عوام سے وزیر اعظم کے نام تیار کی گئی عرضداشت پر دستخط کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس مہم کے ذریعے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ای20 پٹرول کو نافذ کرنے کے موجودہ طریقۂ کار پر دوبارہ غور کیا جائے اور یوزر کو اپنی ضرورت کے مطابق ایندھن منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے۔اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مناسب تیاری کے بغیر ای20 پٹرول نافذ کر رہی ہے، جب کہ ملک بھر میں بڑی تعداد میں گاڑی مالکان مائلیج میں کمی، انجن سے متعلق مسائل اور گاڑیوں کی دیکھ بھال پر بڑھتے اخراجات کی شکایت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان خدشات کو دور کرنے کے بجائے حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی بات سنے۔ ان کے مطابق گاڑی مالکان چاہتے ہیں کہ پٹرول پمپوں پر عام پٹرول، ای10 اور ای20 تینوں اقسام دستیاب ہوں تاکہ وہ اپنی گاڑی کی ضرورت اور مینوفیکچرر کی ہدایات کے مطابق ایندھن کا انتخاب کر سکیں۔ کیجریوال نے الزام عائد کیا کہ حکومت اس مطالبے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

 کنوینر اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ ای20 پٹرول کی توانائی کی صلاحیت عام پٹرول کے مقابلے میں کم ہے، جس کے باعث گاڑیوں کا مائلیج متاثر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اس کی قیمت عام پٹرول کے برابر یا اس سے کم نہیں رکھی گئی، جس سے عام اور متوسط طبقے کے یوزرپر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کو نہ صرف زیادہ ایندھن خرچ کرنا پڑ رہا ہے بلکہ گاڑیوں کی مرمت اور سروس پر بھی زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے۔کیجریوال نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران پارٹی کارکنوں نے مختلف پٹرول پمپوں اور گاڑیوں کے سروس سینٹروں پر لوگوں سے بات چیت کی۔ ان کے مطابق متعدد گاڑی مالکان نے مائلیج میں کمی، فیول پمپ اور انجیکٹر سے متعلق خرابیوں اور انجن کی کارکردگی متاثر ہونے کی شکایات کیں۔ کئی افراد نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے مقابلے میں گاڑیوں کی سروس اور مرمت پر زیادہ خرچ آ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ای20 پٹرول نافذ کرنا چاہتی ہے تو کم از کم صارفین کو عام پٹرول اور ای20 دونوں کے استعمال کا اختیار دیا جائے۔ ساتھ ہی ای20 پٹرول کی قیمت اس کی توانائی کی صلاحیت کے مطابق مقرر کی جائے تاکہ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ پڑے۔پارٹی کے مطابق آن لائن عرضداشت کے ذریعے حکومت سے تین اہم مطالبات کیے جا رہے ہیں، جن میں مناسب تیاری کے بغیر ای20 پٹرول نافذ نہ کرنا، یوزر کو عام پٹرول، ای10 اور ای20 میں سے اپنی پسند کا ایندھن منتخب کرنے کی آزادی دینا، اور عوام کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کی موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنا شامل ہے۔یہ مہم ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب مرکزی حکومت ملک میں ایتھنول ملاوٹ والے ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، جب کہ عام آدمی پارٹی نے اس معاملے کو عوامی مہم کی شکل دیتے ہوئے شہریوں سے آن لائن دستخط کے ذریعے اپنی رائے درج کرانے کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

3 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

4 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

5 hours ago