قومی

Aamir Khan on Sonam Wangchuk:عامر خان کا سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر ردعمل، کہا: ‘3 ایڈیٹس’ ان کی زندگی سے متاثر نہیں تھی

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار عامر خان نے پہلی بار ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگچک کی جاری غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے برسوں سے جاری اس تاثر کی بھی تردید کی کہ فلم 3 ایڈیٹس میں ان کا مشہور کردار “رینچو” سونم وانگچک کی زندگی سے متاثر تھا۔لندن انڈین فلم فیسٹیول (LIFF) میں فلم لگان کی خصوصی اسکریننگ کے بعد صحافیوں اور ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے اس موضوع پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سونم وانگچک کی صحت کے حوالے سے وہ بے حد فکر مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔

‘3 ایڈیٹس’ سونم وانگچک پر مبنی نہیں تھی

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ فلم 3 ایڈیٹس کا کردار “رینچو” سونم وانگچک سے متاثر تھا۔ ان کے مطابق، جب فلم بنائی جا رہی تھی تب نہ انہیں اور نہ ہی فلم کے مصنفین راجکمار ہیرانی اور ابھیجات جوشی کو سونم وانگچک کے بارے میں معلومات تھیں۔عامر خان نے کہا، “یہ ایک غلط فہمی ہے۔ میں نے حال ہی میں فلم کے کردار ‘چتور’ سے متعلق ایک ویڈیو دیکھی، جس میں اس حوالے سے بات کی گئی تھی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ فلم کی تخلیقی ٹیم میں سے کسی کو بھی اس وقت سونم وانگچک کے بارے میں علم نہیں تھا۔”

سونم وانگچک کی صحت پر تشویش

عامر خان نے سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے بارے میں کہا کہ “ہم سب ان کی صحت اور زندگی کے لیے فکر مند ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ سب کچھ خیریت سے ہو اور وہ جلد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔”

سونم وانگچک نے بھی کیا تھا وضاحت

سونم وانگچک اس سے قبل ایک عوامی پروگرام میں خود بھی اس تاثر کی تردید کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہی فلم 3 ایڈیٹس کے کردار “فنسک وانگڈو” ہیں؟ اس پر انہوں نے واضح کیا کہ “میں فنسک وانگڈو نہیں بلکہ سونم وانگچک ہوں۔ میں فلموں میں نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں کام کرتا ہوں اور ایسے اختراعی منصوبوں پر کام کرتا ہوں جو بھارت کا نام دنیا بھر میں روشن کریں۔”

سونم وانگچک کیوں بھوک ہڑتال پر ہیں؟

لداخ سے تعلق رکھنے والے انجینئر، ماہرِ تعلیم اور اختراع کار سونم وانگچک 28 جون سے دہلی کے جنتر منتر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ وہ مبینہ طور پر امتحانی نظام میں شفافیت، جوابدہی اور اصلاحات کے مطالبات کی حمایت میں جاری احتجاج میں شریک ہیں۔ یہ احتجاج ابتدا میں مبینہ نیٹ-یو جی پیپر لیک کے معاملے سے شروع ہوا تھا، تاہم بعد میں یہ ملک کے امتحانی نظام میں اصلاحات اور شفافیت کے مطالبے کی وسیع تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

14 minutes ago

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

3 hours ago