قومی

Sandeep Pathak FIR News: بی جے پی میں شامل ہوئے عام آدمی پارٹی کے باغی رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کے خلاف پنجاب میں دوایف آئی آر، جلد ہوگی گرفتاری!

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی چھوڑکربی جے پی میں شامل ہوئے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کے خلاف پنجاب میں دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے پنجاب پولیس انہیں گرفتارکرسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سندیپ پاٹھک کے خلاف غیرضمانتی دفعات کے تحت دوایف آئی آردرج کی گئی ہیں۔ حالانکہ ان ایف آئی آرکے بارے میں ابھی کوئی اورجانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

اب ایف آئی آرکے بعد پنجاب پولیس کسی بھی وقت کارروائی کرسکتی ہے۔ وہیں گرفتاری کے امکانات کے درمیان راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کودہلی واقع اپنی رہائش گاہ سے گاڑی میں بیٹھ کرباہرنکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ وہیں، اس ایف آئی آرسے متعلق بی جے پی لیڈرترون چگ نے کہا کہ پنجاب کی بھگونت مان حکومت بدلے کے جذبے سے کارروائی کررہی ہے، پنجاب ڈرنے والا نہیں ہے۔

عام آدمی پارٹی چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہوئے 7 اراکین پارلیمنٹ

آپ کوبتا دیں کہ سندیپ پاٹھک ان 7 راجیہ سبھا اراکین میں شامل ہیں، جنہوں نےعام آدمی پارٹی چھوڑکربی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کو24 اپریل کواس وقت بڑا جھٹکا لگا، جب اس کے 10 راجیہ سبھا اراکین میں سے سات (سندیپ پاٹھک، راگھو چڈھا، اشوک متل، ہربھجن سنگھ، راجیندرگپتا، وکرم جیت ساہنی اورسواتی مالیوال) نے یہ الزام لگاتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی تھی کہ اروند کیجریوال کی پارٹی اپنے اصولوں، اقداراوربنیادی اصولوں سے بھٹک گئی ہے۔ ان سات اراکین پارلیمنٹ میں سے 6 پنجاب سے ہیں۔

راجیہ سبھا چیئرمین نے دی منظوری

راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن نے بعد میں باضابطہ طورپران کی بی جے پی میں شمولیت کومنظوری دے دی، جس سے راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے اراکین کی تعداد کم ہوکرتین ہوگئی۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی اورپنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے پارٹی چھوڑنے والے اراکین اسمبلی کو’غدار‘ قراردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں کیونکہ وہ پنجاب اورپنجابیوں کے غدارہیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Balaji Wafers Destroyed Lays: غریب لڑکے سے 4 ہزار کروڑ کی کمپنی تک، بالاجی نے Lay’s کو دی ٹکر

گجرات سے شروع ہونے والا بالاجی ہے، جس نے محدود وسائل سے سفر شروع کیا…

2 hours ago

Rahul Gandhi Event Row: ’چھاتروں کی گونج‘ میں پی ایم مودی کی مِمی کری پر ہنگامہ، این ڈی اے کا حملہ، اپوزیشن نے کہا- اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

راہل گاندھی کی موجودگی میں ’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی…

2 hours ago

Sachkhand Nanak Dham Satsang: سچکھنڈ نانک دھام میں گونجے ’واہے گرو‘ کے جے کارے، سنت لوچن درشن داس جی نے دیا بے لوث خدمت کا پیغام

پنجاب کے بٹالہ میں اچل بائی پاس واقع سچکھنڈ نانک دھام درشن دربار میں اتوار،…

2 hours ago

Pricing Carbon To Defend Exports: یورپی ٹیکس کا توڑ بنا بھارت کا ’کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ سسٹم‘، برآمد کنندگان کو ملے گی بڑی راحت

بھارت میں اکتوبر سے ملک کی پہلی کاربن مارکیٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس…

3 hours ago

Yemen Houthis Toyota Pickup Trucks: راکٹ نہیں، میزائل نہیں… یمن میں 38,000 سے زائد ٹویوٹا ٹرکوں کی آمد، دنیا بھر میں تشویش

یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں ٹویوٹا پک اَپ ٹرکوں کی اچانک بڑھتی ہوئی تعداد…

4 hours ago