بھارت ایکسپریس۔
Parliament Monsoon Session 2023: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو فرضی دستخط معاملے میں راجیہ سبھا سے معطل کردیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے خلاف تجویز پیش کی جا رہی ہے۔ ایوان میں ان کے طرزعمل کو قابل مذمت بتایا گیا۔
راجیہ سبھا میں بی جے پی لیڈراوررکن پارلیمنٹ پیوش گوئل نے راگھو چڈھا کے معاملے کا ذکرکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے، جس طرح سے بغیر اراکین کی جانکاری کے ان کا نام لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، وہ بہت ہی غلط بات ہے۔
کب تک جاری رہیں گے راگھو چڈھا معطل
پیوش گوئل نے کہا کہ بعد میں راگھو چڈھا نے ایوان سے باہرجاکرکہا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے اور وہ اس معاملے پرٹوئٹ بھی کرتے رہے۔ جب تک استحقاق کمیٹی (پریویلیج کمیٹی) کی خلاف ورزی کی رپورٹ نہیں آجاتی ہے۔
رپورٹ آنے تک سنجے سنگھ بھی معطل
مرکزی وزیر اورراجیہ سبھا کے لیڈرپیوش گوئل نے یہ بھی کہا کہ سنجے سنگھ نے بھی جس طرح کا طرزعمل پیش کیا وہ بھی قابل مذمت ہے۔ وہ معطلی کے بعد بھی ایوان میں بیٹھے رہے۔ اس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی معطل کرنی پڑی۔ یہ چیئرکی توہین ہے۔ سنجے سنگھ اب تک 56 بار ویل میں آچکے ہیں، جو دکھاتا ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ اندازی کرنا چاہتے ہیں۔ سنجے سنگھ راجیہ سبھا کی خصوصی استحقاق کمیٹی کی رپورٹ آنے تک معطل رہیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…