Lok Sabha Election 2024: عام آدمی پارٹی اور کانگریس پنجاب میں الگ الگ الیکشن لڑیں گی جبکہ قومی راجدھانی دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی پارٹی نے کل 7 سیٹوں میں سے کانگریس کو ایک سیٹ دینے کے لئے راضی ہوئی ہے۔ منگل (13 فروری، 2024) کو اس کی تصدیق عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک کی طرف سے کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی 7 میں سے 6 سیٹوں پراپنے امیدواراتارے گی اورایک سیٹ پروہ کانگریس کے امیدوارکو حمایت دے گی۔ سندیپ پاٹھک کی طرف سے اس دوران یہ بھی کہا گیا کہ وہ لوگ الائنس کا دھرم نبھانا چاہتے ہیں، لیکن جس طرح سے تاخیرہو رہی ہے، وہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔
گوا-گجرات میں امیدواروں کا اعلان
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے کہا کہ گوا میں دو سیٹیں ہیں۔ ہم کانگریس کے ساتھ الائنس کو دیکھتے ہوئے ایک سیٹ پرامیدوار کا اعلان کر رہے ہیں۔ ساؤتھ گوا سے وینجی جو ہمارے رکن اسمبلی ہیں، ہم انہیں لوک سبھا الیکشن کے لئے امیدواربنانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ گجرات میں الائنس میں ہماری 8 سیٹیں بنتی ہیں۔ اسے دیکھت ہوئے ہم گجرات کے بھروچ سے چیتر بساوا اور بھاؤ نگرسے امیش بھائی مکھوانا کو امیدواربنا رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ کانگریس اس مطالبہ پرحمایت کرے گی۔
سندیپ پاٹھک نے کہا کہ دہلی میں ہماری حکومت ہے اورمیونسپل کارپوریشن میں بھی ہماری حکومت ہے۔ اب اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دہلی میں ہمیاری 6 سیٹیں بنتی ہیں۔ اس لئے ہم 6 سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتے ہیں اورکانگریس کوایک سیٹ دینے کوتیار ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے کانگریس پراٹھایا سوال
سندیپ پاٹھک نے کہا کہ انڈیا الائنس کا جب اعلان ہوا تھا، اس وقت ملک میں جوش تھا۔ الائنس کا مقصد سبھی اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ آکرخود کا مفاد نہ دیکھتے ہوئے ملک کے مفاد کو دیکھتے ہوئے اس کے لئے کام کریں۔ ہم بھی اس لئے اس میں شامل ہوئے تھے۔ اس کا مقصد الیکشن لڑنا اور الیکشن جیتنا ہے۔ اس کے لئے وقت پرامیدواراعلان کرنا، انتخابی تشہیرپرکام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کانگریس کے ساتھ دو بار میٹنگ ہوئی، لیکن حل کچھ نہیں نکلا۔ اس کے بعد گزشتہ ایک ماہ میں ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی۔ پہلے نیائے یاترا وجہ بتائی گئی اوراس کے بعد کچھ نہیں بتایا۔ کانگریس کے کسی لیڈرکو کوئی آئیڈیا نہیں کہ میٹنگ کب ہوگی۔ آج بھاری دل سے یہ بولنا پڑ رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
موبیئس نےبتایا کہ ہندوستان توقع سے جلد ای وی کا ایک بڑا پروڈیوسر بننے والا…
چوبے نے بتایا کہ جبکہ کرکٹ سب سے آگے ہے، اعداد و شمار سے پتہ…
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیزی سے پھیلتی ہوئی اے پی اے سی آئی ٹی…
یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ترون چڈھا سے تفتیشی ایجنسی ای…
اب تک 2024-25 میں، اپریل-اکتوبر، ہندوستان کی کل برآمدات اب تقریباً 468.27 بلین امریکی ڈالر…
محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا…