بھارت ایکسپریس۔
Aaditya Thackeray : اورنگ آباد کے بیجا پور علاقے میں شیو سینا کے لیڈر آدتیہ ٹھاکرے کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ شیوسینا لیڈر امباداس دانوے نے کہا کہ پنڈال کے اندر ایک پتھر گرا، جب ہم ریلی سے نکل رہے تھے تو قافلے پر کچھ پتھر پھینکے گئے۔ بھیڑ مقامی ایم ایل اے رمیش بونارے کی حمایت میں نعرے لگا رہی تھی۔
دراصل آج رما ماتا کا یوم جینتی تھی۔ اس کے تحت محل گاؤں میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈی جے بج رہا تھا۔ آدتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ اسی جگہ منعقد کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی میٹنگ کے دوران کہا کہ آج رما ماتا کی جینتی ہے۔اگر ڈیجے بجانا ہے تو آپ بجا سکتے ہیں، پولیس کو روکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
اطلاعت کے مطابق اس دوران کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ کے باہر پولس انتظامیہ اور آدتیہ ٹھاکرے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کیا۔ اس کے بعدغصہ سے بھرے ہجوم نے آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی کے سامنے آکر راستہ
روکنے کی کوشش کی۔ جب کہ کچھ لوگوں نے آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی پر پتھراؤ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…