میرٹھ میں مرچنٹ نیوی آفیسر کے قتل جیسا ہی ایک چونکا دینے والا جرم راجستھان کے شہر جے پور میں منظر عام پر آیا ہے جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو مار کر اسے جلا دیا۔ ملزمہ گوپالی دیوی اور اس کے عاشق دین دیال کو 15 مارچ کو اس کے شوہر دھنّالال کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جوڑے نے شہر سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن پولیس نے انھیں پہلے ہی گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق جب 15 مارچ کو دھنّا لال نے دیکھا کہ اس کی بیوی موجود نہیں ہے تو وہ اس کی تلاش میں وہ دین دیال کی دکان پر گیا۔ وہاں اس نے گوپالی کو دین دیال کے ساتھ کام کرتا ہوا پایا اور اس کے ساتھ گرماگرم بحث کی۔ اس کے بعد دین دیال اور گوپالی نے دھنّا لال پر وحشیانہ حملہ شروع کر دیا۔ انھوں نے لوہے کی سلاخ سے اس کا سر پھوڑ دیا۔ پھر مقتول کی شناخت چھپانے اور ثبوت مٹانے کے لیے انھوں نے لاش کو تھیلے میں ڈال کر موٹر سائیکل پر کسی ویران جگہ پر لے جا کر آگ لگا دی۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی ساؤتھ) دیگنت آنند نے اے این آئی کے حوالے سے بتایا کہ ’’مقتول کے ذریعے ملزمین کے تعلق پر اعتراض کرنے کے بعد اس کی بیوی اور دین دیال نے غصے میں لوہے کی سلاخ سے مقتول کے سر پر مارا، جس کے نتیجے میں متوفی ہوش کھو بیٹھا اور ممکنہ طور پر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔‘‘ ذرائع کے مطابق متوفی مبینہ طور پر کئی سالوں سے ازدواجی مسائل سے دوچار تھا۔ اس کے رشتہ دار دیونارائن نے بتایا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں ان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی اور معاملات کافی خراب ہو چلے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…
وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…
شناخت شدہ جینیاتی تبدیلیوں میں تقریباً 95 فیصد کا تعلق چھاتی اور بیضہ دانی کے…
مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…
الیکٹرک ٹرکوں کے استعمال سے سڑک پر سفر کے دوران ان کے ایگزاسٹ پائپ سے…
راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…