بین الاقوامی

Explosion in Peshawar-Pakistan: پاکستان کے پشاور میں بڑا دھماکہ، نماز جمعہ ادا کرنے والوں کو بنایا گیا نشانہ

پاکستان کے پشاور میں نمازجمعہ کے دوران ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ یہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں ہوا، جس میں کئی لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دھماکہ کے وقت مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ نماز ادا کررہے تھے۔ مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرلیا ہے اور راحت-بچاؤ کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ پشاور اس سے پہلے بھی دہشت گردانہ حملوں کا شکار رہا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق حادثات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق، فروری میں دہشت گردانہ حملوں میں 73 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ان حملوں میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بلوچستان رہا، جہاں دہشت گردانہ حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بلوچستان میں جعفرایکسپریس ٹرین ہائی جیک کے حادثہ نے بھی اس صورتحال کو خوفناک بنا دیا ہے۔

بلوچستان دہشت گردی کا نیا ٹھکانہ

اسلام آباد واقع پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز (پی آئی پی ایس) کی رپورٹ کے مطابق، فروری میں پاکستان میں 54 دہشت گردانہ حملوں میں 121 افراد کی موت ہوئی اور 103 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے 62 فیصد اموات بلوچستان میں ہوئیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ یہ علاقہ اب دہشت گردی کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

خیبرپختونخوا بھی دہشت گردی سے اچھوتا نہیں

خیبرپختونخوا بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثرہوا۔ فروری میں یہاں 30 دہشت گردانہ حملے ہوئے، جن میں 45 افراد کی موت موگئی اور 58 زخمی ہوگئے۔ پاکستانی حکومت کا الزام ہے کہ ان حملوں کے پیچھے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، حافظ گل بہادر گروپ، لشکراسلام اور اسلامک اسٹیٹ کھوراسان (آئی ایس-کے) جیسی دہشت گردانہ تنظیمیں شامل ہیں۔

بلوچستان میں سب سے زیادہ اموات

بلوچستان میں فروری میں 23 حملے ہوئے، جن میں 75 افراد کی موت ہوئی اور 45 لوگ زخمی ہوگئے۔ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور بلوچ ریپبلکن گارڈس جیسے بلوچ عسکریت پسند گروپوں نے 22 حملے کئے، جن میں 74 لوگ مارے گئے۔ اس کے علاوہ ٹی ٹی پی نے بھی ایک حملے کو انجام دیا، جس میں ایک شخص کی موت ہوئی۔ پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی نے ملک کی داخلی سلامتی کو خطرناک چیلنج دیا ہے۔ خاص طور پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہو رہے حملے بتاتے ہیں کہ پاکستان میں عسکریت پسند گروپوں کی پکڑ مضبوط ہو رہی ہے۔ حکومت کے لئے یہ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے کہ اس تشدد کو کیسے روکے اور ان علاقوں میں امن کیسے بحال کرے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Swami Kailashanand Giri Nepal Visit: نیپال میں سوامی کیلاشانند گری مہاراج کا شاندار استقبال، کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر عقیدت مندوں کا ہجوم

آج کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر سوامی کیلاشانند گری جی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نیپال کے…

3 minutes ago

PM Modi congratulates Kamla Persad-Bissessar: ترینیداد و توباگو کے عام انتخابات میں کملا پرساد بِسیسر کی واپسی، پی ایم مودی نے انتخابی جیت پر دی مبارکباد

ہندوستان، ترینیداد و توباگو کے درمیان تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات…

3 hours ago