قومی

A unique incident in Bijnor: بجنور میں انوکھی واردات، مسجد کے باہر کھڑی بائیک سے ایک لاکھ روپے سے بھرا تھیلا کتیا لے اڑی، پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید

اتر پردیش کے بجنور شہر میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک کالی رنگ کی کتیا مسجد کے باہر کھڑی موٹر سائیکل سے ایک لاکھ روپے سے بھرا تھیلا اٹھا کر فرار ہو گئی۔ یہ عجیب و غریب واردات شہر کوتوالی علاقے کی تاریخی قلعے والی مسجد کے باہر پیش آئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پوری واردات قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

کیسے پیش آیا یہ عجیب و غریب واقعہ ؟

اطلاعات کے مطابق ایک مقامی تاجر بینک سے ایک لاکھ روپے نکال کر آیا تھا۔ نماز ادا کرنے کے لیے وہ قلعے والی مسجد پہنچا اور اپنی بائیک مسجد کے باہر کھڑی کر دی۔ رقم سے بھرا تھیلا اس نے بائیک کے سائیڈ بیگ میں رکھا ہوا تھا۔ تاجر نماز میں مصروف تھا کہ اسی دوران ایک آوارہ کالی کتیا وہاں پہنچی اور بائیک کے قریب منڈلانے لگی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں قید ہوا واقعہ

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتیا کچھ دیر تک بائیک کے آس پاس گھومتی رہی، پھر اچانک اس نے سائیڈ بیگ میں منہ ڈالا اور تھیلا کھینچ کر وہاں سے بھاگ گئی۔ واقعہ اتنی تیزی سے پیش آیا کہ کسی کو فوری طور پر اس کی خبر نہ ہو سکی۔ نماز ختم ہونے کے بعد جب تاجر واپس آیا تو تھیلا غائب دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔شور مچنے پر مقامی لوگ جمع ہو گئے اور آس پاس تلاش شروع کی گئی، مگر فوری طور پر تھیلے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ بعد میں سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی گئی تو پوری حقیقت سامنے آئی۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ اس حیرت انگیز واقعے پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی جانچ شروع کی

پولیس نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ مقامی تھانے کے افسران کا کہنا ہے کہ آس پاس کے علاقوں میں تلاش جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ تھیلا کہاں گرا یا کتیا اسے کہاں لے گئی۔ پولیس نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو رقم یا تھیلے کے بارے میں کوئی اطلاع ملے تو فوراً اطلاع دیں۔یہ واقعہ شہر بھر میں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور لوگ اسے ایک انتہائی انوکھی اور حیرت انگیز واردات قرار دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

13 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

57 minutes ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

1 hour ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

2 hours ago