Road Accident in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش کے باپٹلا ضلع میں حیدرآباد-وجئے واڑہ ہائی وے پر بدھ (15 مئی) کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ تلنگانہ کی راجدھانی باپٹلا سے حیدرآباد جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے چھ افراد زندہ جل گئے۔ اس سڑک حادثہ میں 32 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن کا سرکاری اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
جنوبی ریاست میں پیش آنے والے اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں بس کو آگ میں لپٹا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصادم سے لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کہ بس اور ٹرک مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئے۔ آگ کے شعلے بہت بلند ہو رہے ہیں۔ ایک اور ویڈیو میں فائر فائٹرز بھی آگ بجھاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوگ باپٹلا سے ووٹ ڈال کر واپس لوٹ رہے تھے۔
سڑک حادثہ کے وقت بس میں سوار تھے42 افراد
دراصل، ایک پرائیویٹ بس باپٹلا ضلع کے چنّا گنجم سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ اس کے بعد حیدرآباد-وجئے واڑہ ہائی وے پر چلکلوری پیٹ منڈل کے قریب بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے فوری بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت بس میں 42 افراد سوار تھے۔ ہائی وے پر اس خوفناک حادثے میں ٹرک اور بس ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ بس میں سوار دیگر چار افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک 8 سالہ بچی بھی شامل
سڑک حادثہ میں جان گنوانے والے لوگوں کے بارے میں معلومات بھی سامنے آئی ہے۔ مارے گئے لوگ باپٹلا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں میں 35 سالہ بس ڈرائیور انجی، 65 سالہ اپگنڈور کاشی، 55 سالہ اپگنڈور لکشمی اور 8 سالہ لڑکی جس کا نام مُپاراجو کھیاتی ساشری شامل ہے۔ باقی دو لوگوں کے بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس حادثے میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو چلکلوری پیٹ قصبہ کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے گنٹور منتقل کیا گیا۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع مل گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…