قومی

All India Unani Medical Congress: تاریخی رضا لائبریری میں CCRUM کی ایک لیٹریری یونٹ حکیم اعظم خاں رامپوری کے نام سے قائم کی جائے: ڈاکٹر سید احمدخاں

All India Unani Medical Congress: ل انڈیا یونانی طبی کانگریس اتر پردیش کی جانب سےکو حکیم اعظم خان رامپوری کی یونانی پیتھی میں خدمات کے عنوان پر ایک سیمینار اور 44 ویں نیشنل کانفرنس کا انعقاد شاہی محل رام پور میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالجبار نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عارف زیدی، سابق ڈین فیکلٹی آف یونانی میڈیسن جامعہ ہمدرد دہلی اورڈاکٹر نفاست علی انصاری ، پرنسپل گورنمنٹ تکمیل الطب کالج لکھنو اور حکیم اعظم خان رامپوری کے پوتے ڈاکٹر شارق اعظم خان سیمینار میں موجود تھے۔ سیمینار میں بطور مہمان ذی وقار، ڈاکٹر سعود علی خان سابق پرنسپل اجمل خان طبیہ کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ، ڈاکٹر طارق یو صدیقی نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اتر پردیش، ڈاکٹر شجاع الدین نائب صدر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اترپردیش، ڈاکٹر خالد حسن خان صدر نیما رام پور شامل ہوئے ۔ سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر محمد عبد السلام تھے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض مشترکہ طور پر مشہور شاعر ڈاکٹر افروز طالب ، ڈاکٹر محمد عبدالسلام نے بخوبی انجام دئے۔پروگرام سبھی عہد دران کی اتفاق رائے سے 8 تجاویزیں پیش کی گئی ۔جن میں) (1 NCISM میں ایک ممبر یونانی کا تقرر کیا جائے یا ہو میو پیتھی کے طرزپر الگ سے یونانی میڈیسن کا کمیشن تشکیل دیا جائے ۔(2) ضلع بریلی میں قائم ہونے والے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے تعمیری کاموں میں تیزی لائی جائے اور سال رواں 2023-24 سے OPDسروع کی جائے ۔(3 ) ضلع کشی نگر میں حکومت اتر پردیش کی جانب سے مجوزہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے ۔(4 ) اتر پردیش کے سبھی اسمبلی حلقہ میں کم از کم ایک سرکاری یونانی شفاخانہ قائم کیاجائے ۔(5 )صوبہ اتر پردیش کے گورنمٹ یونانی میڈیکل کالج کی خالی اسامیوں پر تقرر کیا جائے ۔(5)صوبہ اتر پردیش کے گورنمٹ یونانی میڈیکل کالج کی خالی اسامیوں پر تقرر کیا جائے ۔(6 ) نئے PHCاور NRHM میں یونانی ڈاکٹروں کا تقرریقینی بنایاجائے ۔(7)NCISM نے BUMS میں اُردو کی تعلیم کیلئے جو نصاب بنایا ہے اس کے مطابق اردو ٹیچر زسبھی یونانی میڈیکل کالجز میں تقرر کئے جائیں ۔(8 )رامپور میں واقع تاریخی رضا لائبریری میں CCRUM کی ایک لیٹریری یونٹ حکیم اعظم خاں رامپوری کے نام سے قائم کی جائے ۔

اس مو قع پر اپنے استقبالیہ خطبہ میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ حکیم اعظم خاں رامپوری کی شخصیت ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ آج کے سیمینار میں حکیم اعظم خاں رامپوری کی خدمات پر جن لوگوں نے مقالے پیش کئے ہیں اس سے نئی نسل کو کافی فیض پہنچے گا اور اپنے اسلاف کے کارناموں کو پڑھ کر وہ بھی ان کے جیسے جوش و جذبہ کے ساتھ کام کریں گے ۔انہوں نے حکومت اتر پردیش کے مطالبہ کیا کہ رامپور میں واقع تاریخی رضا لائبریری میں CCRUM کی ایک لیٹریری یونٹ حکیم اعظم خاں رامپوری کے نام سے قائم کی جائے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے ریسرچ اسکالر اور کتب بینی کے شائقین کو حکیم اعظم خاں رامپوری کی حیات و خدمات کے بارے میںمزید معلومات فراہم ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش طبی کانگریس سے وابستہ ایک ایک فرد یونانی کے فروغ کیلئے کمر بستہ ہے ۔

سیمینار میں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، دہلی وغیرہ ریاستوں سے بڑی تعداد میں یونانی ڈاکٹروں نے شرکت کی۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس، اتر پردیش کے صدر ڈاکٹر سید محمد اعجاز نے کہا کہ ضلع بریلی میں قائم ہونے والے گورنمٹ یونانی میڈیکل کالج کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور سال 2023-24 میں یہاں او پی ڈی شروع کی جائے ، جس سے لوگوں کی راحت پہنچے ۔اس سیمینار میں حکیم اعظم خان رامپوری ایوارڈ ”حکیم الغربا“ سے حافظ حکیم ڈاکٹر انوار الحسن کو نوازا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ ”آیوش یکجہتی ایوارڈ“ شہر کے مشہور ڈاکٹر وی وی شرما کو دیا گیا۔علاوہ ازیںثنا ہربل پرائیویٹ لمیٹڈ دہلی، الحکمہ فارمیسی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد رضا خان، حاذق ریمڈیز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر عبدالمجید، کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس رامپور کے پیٹرن ڈاکٹر مہدی حسن، ضلع صدر ڈاکٹر محمد کاشف، سکریٹری ڈاکٹر محمود عثمانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

13 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

20 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

57 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

3 hours ago