قومی

PM Narendra Modi Ministers Meeting: ’مودی کابینہ میں بڑی تبدیلی کی آہٹ!‘ آج شام وزرا کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ، کارکردگی کی ہوگی جانچ پھر گرے گی گاج؟

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی شام وزرائے مملکت اور آزادانہ چارج والے وزرائے مملکت کے ساتھ ایک اہم جائزہ میٹنگ کریں گے۔ اس میٹنگ میں مختلف وزارتوں کے کام کاج، سرکاری منصوبوں کی پیش رفت اور وزرا کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی کی یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سیاسی حلقوں میں ممکنہ مرکزی کابینہ میں ردوبدل کی قیاس آرائیاں تیز ہیں۔ لُٹینز دہلی اور سیاسی گلیاروں میں اس میٹنگ کو محض انتظامی جائزے کے بجائے ممکنہ کابینہ ردوبدل کی تیاری کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

صرف منتخب محکموں سے وابستہ وزرا ہوں گے شامل

وزیر اعظم دفتر (PMO) کی جانب سے بلائی گئی اس میٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تمام وزرا کے بجائے صرف ان وزرائے مملکت کو مدعو کیا گیا ہے جن کے محکمے براہ راست سماجی، اقتصادی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں سے وابستہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق، تعلیم، سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور زراعت جیسے اہم محکموں کے کام کاج کا تفصیلی جائزہ میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ وزیر اعظم مودی ہر وزیر سے ان کے محکمے میں ہونے والے کام اور زمینی سطح پر سرکاری منصوبوں کے اثرات کا براہ راست حساب لیں گے۔

مرحلہ وار تیار کیا جائے گا وزرا کا رپورٹ کارڈ

آج شام ہونے والی یہ میٹنگ مسلسل جاری رہنے والے جائزہ عمل کا پہلا مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں وزیر اعظم مودی دیگر محکموں کی ذمہ داری سنبھالنے والے وزرائے مملکت کے ساتھ بھی اسی طرح کی تفصیلی میٹنگیں کریں گے۔ حکومت کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ سرکاری منصوبوں کی رفتار سست نہیں ہونی چاہیے اور انتظامیہ پر وزرا کی گرفت مضبوط ہونی چاہیے۔ اس جائزہ عمل سے یہ واضح ہوگا کہ کون سی وزارت اپنے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور کہاں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

کابینہ میں ردوبدل کی کیوں ہے آہٹ؟

سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی یہ ’اکاؤنٹبلٹی آڈٹ‘ مرکزی حکومت میں ممکنہ ردوبدل یا توسیع کی بنیاد بن سکتی ہے۔ جو وزرا توقعات پر پورا نہیں اترے ہیں، ان کی ذمہ داری تبدیل کی جا سکتی ہے یا انہیں تنظیمی کام میں لگایا جا سکتا ہے۔ وہیں بہتر کارکردگی دکھانے والے نوجوان اور متحرک وزرائے مملکت کو بڑی اور آزادانہ ذمہ داریاں ملنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

2 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

2 hours ago