-بھارت ایکسپریس
وزیرتجارت اورصنعت پیوش گوئل نے جمعرات کے روزکہا کہ عالمی سطح پرموجودہ معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے 23-2022 کے لئے ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو7.2 فیصد تاریخی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے 25 سالوں میں ایک ترقی یافتہ ملک کے طورپرابھرے گا۔
امریکی بروکریج کمپنی مورگن اسٹینلے کی رپورٹ پرانہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کی ابھرتی ہوئی عالمی امیج اورتیزاقتصادی ترقی کو ظاہرکرتی ہے۔ انویسٹمنٹ بینکنگ کمپنی مورگن اسٹینلے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی رہنمائی میں ہندوستان بدل گیا ہے اوردنیا میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔ ایشیائی اورعالمی ترقی کا ایک بڑا مرکزبھی بن رہا ہے۔
مرکزی وزیربرائے تجارت وصنعت پیوش گوئل نے کہا کہ 2030 میں جب ملک کی اشیاء اورخدمات کی برآمدات 2 ٹریلین ڈالرکا ہندسہ عبورکرجائیں گی تولوگوں اورکاروباروں کے لئے بڑے مواقع ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی برآمدات گزشتہ دوسالوں میں 500 ارب ڈالر سے بڑھ کر 23-2022 میں 767 ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔ ہندوستان 3.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے اور2047 تک کم ازکم 35 لاکھ کروڑ ڈالرکی معیشت بن جائے گی۔
پیوش گوئل نے کہا کہ سوچیں اس وقت ملک کے عوام کے لئے کتنے مواقع کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک ہم ہندوستان سے 2 لاکھ کروڑ روپے کی برآمدات دیکھیں گے، پھرسوچیں کہ ملک میں کتنے مواقع پیدا ہوں گے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…