Assam Silk to 76th Cannes Film Festival: معروف انٹرنیشنل ماڈلز انگریڈا ایلگین اور میرکا ہاورڈ نے حال ہی میں ختم ہونے والے کانز فلم فیسٹیول 2023 کے 76 ویں ایڈیشن میں آسامی ریشم کے ذریعہ ہاتھ سے بنے ہوئے شاندار سنجوکتا دتہ کے لباس میں ملبوس ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظرآئیں۔ انگریڈا ایلگین، جنہوں نے بین الاقوامی ماڈلنگ میں 15 سالہ کیریئر بنایا ہےاور “ٹاپ ماڈل یونائیٹڈ کنگڈم ونر” اور “مس فلم فیسٹیول انٹرنیشنل” کے ٹائٹل سمیت کئی ایوارڈ حاصل کیں، انہوں نے ہاتھ سے بنایا ہوا شہتوت کا سلک گرین گاؤن پہنا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ لگاتار تیسرا سال ہے جب انگریڈا نے آسام سے تعلق رکھنے والی ڈیزائنر سنجوکتا دتہ کا برانڈ منتخب کیا ہے۔
دریں اثنا، نیویارک کی ٹاپ ماڈل میرکا ہاورڈ نے سنجوکتا دتہ کے کالے میکیلا چاڈور میں ریڈ کارپٹ پر واک کی۔سنجوکتہ نے حال ہی میں اس سال کے شروع میں پیرس فیشن ویک میں اپنے ڈیزائن کی نمائش کی۔ ڈیزائنر نے ہندوستان کے دیہی بنکروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ آسامی ہینڈلوم کے قدیم فن کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے نہ صرف ملکی سطح پر اپنی علیحدہ پہنچان بنائی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے برانڈ کے ذریعے انہوں نے الگ شناخت قائم کی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر فلمی دنیا کی جب بھی کوئی تقریب ہوتی ہے سنجو کے پاس نئے ڈیزائن کے نئے لباس تیار کرنے کا آرڈر آجاتا ہے۔
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…