قومی

SIR in Bihar: بہار میں ایس آئی آر کے بعد 62.5 لاکھ ووٹروں کا نام ہوگا خارج، کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کی فارم نہ بھرنے والوں کی فہرست

بہار میں ایس آئی آر مشق کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور 65.2 لاکھ ووٹروں کے ناموں کو خارج کیے جانے کا امکان ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 65.2 لاکھ ووٹرز میں سے 22 لاکھ کی موت ہوچکی ہے، 35 لاکھ مستقل طور پر بہار سے باہر منتقل ہوچکے ہیں اور 7 لاکھ ایک سے زیادہ جگہوں پر ووٹر کے طور پر درج ہیں اور 1.2 لاکھ نے ابھی تک اپنے فارم جمع نہیں کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ بہار کے 99.8 فیصد رائے دہندگان کو ایس آئی آر مشق کے تحت شامل کیا گیا ہے، جو ریاست میں 24 جون کو شروع ہوئی تھی۔ 7.9 کروڑ رائے دہندگان میں سے، 7.23 کروڑ رائے دہندگان کے گنتی کے فارم موصول ہو چکے ہیں اور انھیں ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے اور ان کے نام 1 اگست کو شائع ہونے والی انتخابی فہرست کے مسودے میں شامل کیے جائیں گے۔

کمیشن نے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ شیئر کی فارم نہ بھرنے والوں کی فہرست

کمیشن نے مزید کہا کہ بقیہ 1.2 لاکھ ووٹروں کے فارم موصول ہونا باقی ہیں۔ الیکشن باڈی نے کہا کہ بقیہ ووٹرز کی BLO رپورٹس کے ساتھ گنتی کے فارمز کی ڈیجیٹائزیشن بھی یکم اگست تک مکمل کر لی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ جن اہل ووٹروں کے نام رہ گئے ہیں انھیں 1 اگست سے 1 ستمبر کے درمیان عمل کے اگلے مرحلے کے دوران بھی شامل کیا جا سکتا ہے اور پارٹیاں نااہل ووٹروں کو ہٹانے کے لیے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ERO) کے پاس اعتراضات بھی دائر کر سکتی ہیں۔

کمیشن نے ان ووٹرز کی فہرست، جنھوں نے اپنے گنتی کے فارم نہیں بھرے ہیں یا فوت ہو چکے ہیں یا مستقل طور پر منتقل ہو چکے ہیں، تمام 12 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔ دریں اثنا سیاسی جماعتوں نے اجتماعی طور پر 1,60813 بی ایل اے کو نامزد کیا ہے تاکہ یکم اگست کو شائع ہونے والی انتخابی فہرستوں کے مسودے میں اگر کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

7 hours ago