قومی

Jharkhand’s Giridih:مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، 6 افراد ہلاک، متعدد افراد شدید زخمی

جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں ایک بڑا دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک بس پل کی ریلنگ توڑ کر 50 فٹ نیچے ندی میں گر گئی۔ حادثے میں 6 افراد کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس کافی اونچائی سے ندی ا میں گرنے سے کئی لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے تیراکوں کو بلایا گیا۔ واقعہ ہفتہ کی دیر رات کا ہے۔

گریڈیہ کے سب ڈویژنل پولیس افسر انیل کمار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ حادثہ رات تقریباً 8.40 بجے گریڈیہ ڈمری روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بس رانچی سے گرڈیہ جاتے ہوئے بس ندی میں گر گئی۔ اہلکار نے کہا کہ ابھی تک زیادہ معلومات نہیں ہیں کیونکہ بچاؤ اور راحت آپریشن جاری ہے۔ گرڈیہ کے سول سرجن ڈاکٹر ایس پی مشرا نے بتایا کہ “اس واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جب کہ 24 لوگ زخمی ہیں”۔

سی ایم ہیمنت سورین نے افسوس کا اظہار کیا۔

اس دوران جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا، “افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ رانچی سے گرڈیہ آرہی ایک بس جھارکھنڈ کے گریڈیہ میں بڑکر ندی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو کا کام ضلع انتظامیہ اور جے ایم ایم لیڈران اور کارکنان کر رہے ہیں۔ گریڈیہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک شرما نے کہا کہ وہ جائے وقوع پر ہیں اور بچاؤ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں اور بس میں سوار مسافروں کی صحیح تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔

مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
حادثے میں اب تک 6 افراد کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اگرچہ یہ اور بھی بڑھ سکتی ہے کیونکہ حادثہ بہت خوفناک تھا۔ بس 50 فٹ کی بلندی سے ندی میں گری ہے ۔ زخمی افراد اسپتال میں علاج  چل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بس میں کل 30 افراد سوار تھے۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago