قومی

Gujarat Gas Leak: گجرات کے شہر بھروچ میں بڑا حادثہ، کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے باعث 4 افراد کی موت

Gujarat Gas Leak: گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے چار ملازمین کی موت ہو گئی۔ دہیج پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بی ایم پاٹیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً 10 بجے گجرات فلورو کیمیکل لمیٹڈ (جی ایف ایل) کے ملازمین پروڈکشن یونٹ میں پائپ سے زہریلی گیس کے اخراج کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔

اہلکار نے بتایا کہ چاروں ملازمین کو بھروچ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن میں سے تین کی موت اتوار (29 دسمبر) کی صبح 3 بجے کے قریب ہوئی، جب کہ ایک اور کی صبح 6 بجے موت ہوگئی۔

گیس لیک ہونے کے بعد ہوئے تھے بے ہوش

انہوں نے کہا، ’’یہ واقعہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ کمپنی کے سی ایم ایس پلانٹ کے تہہ خانے سے گزرنے والے پائپ سے گیس کے اخراج کی وجہ سے چار ملازمین بے ہوش ہو گئے۔ انہیں ایک نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں چاروں کی موت ہو گئی۔“ افسر نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

25-25 لاکھ معاوضہ

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت راجیش کمار (گجرات)، مدریکا یادو (جھارکھنڈ)، سشیت پرساد اور مہیش نند لال (دونوں اتر پردیش) کے طور پر ہوئی ہے۔ دہیج میں مقیم جی ایف ایل کے ڈپٹی جنرل منیجر جگنیش پرمار نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور مرنے والوں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں- Patna Protest: پٹنہ میں سی ایم ہاؤس جا رہے بی پی ایس سی کے طلباء پر لاٹھی چارج

کمپنی نے تحقیقات میں تعاون کرنے کا وعدہ کیا

انہوں نے کہا کہ ’’کمپنی اور انتظامیہ کو اس واقعے سے دکھ ہوا ہے۔ ہم نے حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا وعدہ کیا ہے اور ہم اس معاملے کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔“ بھروچ کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ منیشا منانی نے کہا، ’’امبیٹا گاؤں کے قریب جی ایف ایل پلانٹ میں گیس کے اخراج کی وجہ سے چار افراد کی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھروچ کے سول اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔“

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

New Orleans Road Accident: امریکہ میں نئے سال کا جشن منا رہے لوگوں پر چڑھایا ٹرک، پھر برسائی اندھا دھند گولیاں، 12 افراد کی موت اور 30 زخمی

نیوآریلینس کے کینال اور باربن اسٹریک پرایک ٹرک بھیڑمیں گھس گئی۔ حادثے میں 12 افراد…

5 minutes ago

Year Ender: میک ان انڈیا پہل نے گزشتہ 10 سالوں میں حاصل کی نئی بلندیاں

اپریل 2014 اور مارچ 2024 کے درمیان، ہندوستان نے FDI میں $667.41 بلین کو راغب…

31 minutes ago

India’s defence sector: ٹینک، بحری جہاز اور ڈرون: 2024 میں ہندوستان نے اپنی مسلح افواج میں دکھائی دلچسپ نئی شمولیتیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ”جنگ کا دور نہیں“ کے اصول کے ساتھ ملک کی…

2 hours ago