Mass marriages will be performed by MLA Umesh Kumar: اتراکھنڈ کے خان پوراسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے امیش کمار نے اپنی خدمات، حوصلہ اور جوش وجذبے سے ہرکسی کا دل جیت لیا ہے۔ اپنے اسی جذبے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی پسند گئے ہیں۔ خدمت خلق کے جذبہ نے ہی ان کو ایوان اقتدار تک پہنچا دیا اور عوامی نمائندہ منتخب ہونے کے بعد انہوں نے عوام کی امیدوں اور توقعات کو یقین میں بدل دیا۔ اسی ضمن میں امیش کمار آج مختلف مذاہب کے 22 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق، آج 28 جنوری کوامیش کمار کی قیادت میں 22 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ہر مذہب کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہوں گے۔ اس طرح کئی غریب اور بے سہارا لوگوں کے گھرشہنائی بجے گی۔ اس اجتماعی شادی تقریب میں کئی ہزار لوگوں کی شرکت کی امید ہے اور سب کے لئے کھانے وغیرہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
شادیوں کا یہ پروگرام اتراکھنڈ کےہری دوار کے لکسر میں چندن پیلیس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ شادیوں کے اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔ اس پروگرام میں کرشمہ ہمراہ پرشانت، اجیتا ہمراہ اجیش، سواتی ہمراہ نکھل، پرینکا ہمراہ آشو، آشو ہمراہ سکرمپال، سواتی ہمراہ انکت، سواتی ہمراہ انکش، کومل ہمراہ راہل، پریتی ہمراہ ارجن، مانیکا ہمراہ سریندر، شیوانی ہمراہ آکاش، سونیا ہمراہ اویلاش، کاجل ہمراہ ملن، حسن جہاں ہمراہ سلیمان، فرمانی ہمراہ افضال، راکھی ہمراہ شبھم، شالو ہمراہ گگن، نور جہاں ہمراہ پرویز، بھوریا ہمراہ انکت، انجم ہمراہ عثمان، عائشہ ہمراہ شاہ ویزاورفرزانہ ہمراہ امجد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل رکن اسمبلی امیش کمار نے ‘بھارت ایکسپریس ڈیجیٹل’ سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 28 جنوری 2023 کو جو 22 اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہیں، اس میں 5 مسلم جوڑے اور 17 ہندو مذہب کے جوڑے شامل ہیں۔ ان جوڑوں کی شادیاں ان کے مذہب کے مطابق کرائی جائیں گی۔ اس سے پہلے مئی 2022 میں 15 جوڑوں کی شادیاں بھی وہ کرا چکے ہیں۔ تمام جوڑوں کو ضرورت کے تمام سامان بھی دیئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سماج میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہ رہے، جس کے والدین نہ ہوں یا کسی بچی کے والدین کو قرض لے کراپنی بیٹی کی شادی کرنی پڑے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خیال میرے ذہن میں بہت پہلے سے تھا، لیکن ایم ایل اے بننے کے بعد میں نے اس کو یقینی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمپاؤنڈ میں ہندو بھی ہوتے ہیں اورمسلم بھی ہوتے ہیں اورسب آپس میں مل کراس تقریب میں شامل ہوتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس تقریب میں 10 ہزارلوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔
کون ہیں امیش کمار؟
44 سالہ امیش کمار 2022 کے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں خان پور حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن میں داخل کردہ انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کا پیشہ زراعت اور میڈیا ایڈوائزر ہے۔ امیش کمار گریجویٹ ہیں اور وہ تقریباً 9 کروڑ جائداد کے مالک ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…