بھارت ایکسپریس۔
انٹرنیٹ بند، دفعہ 144 نافذ
اس حادثہ کے بعد نوح میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہے۔ حالانکہ بیشترجگہ ابھی انٹرنیٹ چل رہا ہے۔ نوح میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔ ایک ہزارسے زیادہ پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسپیکرکے ذریعہ مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوح ضلع کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اب تک تشدد میں 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ مقامات پر لوگوں کے ذریعہ فائرنگ کی خبربھی ہے۔ اس کی وجہ سے گروگرام سے سوہنا تک کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔
ترنگا پارک کے پاس ہوا ہنگامہ
رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پیرکے روز برج منڈل یاترا نوح کے نلہڑشیومندرسے فیروزپور-جھرکا کی طرف روانہ ہوئی تھی۔ جیسے ہی یاترا ترنگا پارک کے پاس پہنچی، وہاں ایک گروپ کے لوگ پہلے سے ہی جمع تھے۔ وہیں دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنان نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ پلاننگ کے تحت وہ یہاں آئے تھے اوردونوں گروپوں میں تکرارکی وجہ سے حالات خراب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق، نوح کے مونومانیسر اوراس کے بجرنگ دل سے منسلک ساتھیوں پرراجستھان کے جنید اورناصرکی جان لینے کا الزام ہے۔ اس نے کچھ دن پہلے ویڈیووائرل کیا تھا اوراس نے کھلے طور پرچیلنج دیا تھا کہ وہ یاترا کے دوران میوات میں رہے گا۔ جس پرعلاقے کے لوگوں نے بھی پلٹ وارکیا تھا۔ علاقے کا ماحول پہلے سے ہی گرم تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگوں نے مونومانیسراوراس کے ساتھیوں کو شوبھا یاترا کے دوران دیکھ لیا۔ اس کے بعد نوح شہرکے پاس گروگرام-الورقومی شاہراہ پر جم کرہنگامہ ہوا۔