قومی

15Polling Personnel Died Due to Heat: گرمی سے 15 پولنگ اہلکار جاں بحق، چیف الیکٹورل آفیسر نے مناسب انتظامات کرنے کی دی ہدایت

جمعہ کو اتر پردیش میں شدید گرمی کی وجہ سے کم از کم 15 پولنگ اہلکاروں کی موت کے بعد، ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اہلکاروں اور ووٹروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ ایک سینئرعہدیدار نے جمعہ کے روز بتایا کہ ضلع مرزا پور میں تعینات 13 انتخابی کارکنان کی تیز بخار اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے علاقے میں شدید گرمی اور گرمی کی لہر کے کی وجہ سے موت ہو گئی، جب کہ 23 ​​دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سون بھدرا ضلع میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات مزید دو افراد کی موت ہوگئی اورگرمی کی لہر سے نو افراد کے بیمار ہونے کا خدشہ ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر نودیپ رِنوا نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 31 مئی کو پولنگ پارٹیوں کی روانگی کے دوران کچھ اضلاع میں پولنگ اہلکار گرمی سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی۔

پولنگ ا سٹیشنز پر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

رنوا نے ضلعی عہدیداروں کو پولنگ اسٹیشنوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی، مناسب سایہ، پنکھے اور بزرگوں، خواتین اور معذوروں کے بیٹھنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ہفتہ کو اتر پردیش کی 13 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ

رنوا نے کہا، “ہر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ جگہ پر پیرامیڈیکس اور آشا کارکنوں کو مناسب مقدار میں ORS اور میڈیکل کٹس دستیاب کرائی جائیں تاکہ خود کو گرمی اور گرمی کی لہر سے بچایا جا سکے۔ سیکٹر مجسٹریٹ کے ساتھ پیرامیڈیک اہلکار بھی تعینات کیے جائیں۔ متعلقہ اضلاع میں دستیاب ایمرجنسی ایمبولینس سروس کو فعال رکھا جائے، تاکہ ضرورت پڑنے پراسے آسانی سے پولنگ مراکز اور پولنگ بوتھ تک پہنچایا جا سکے۔

پ بھی پڑھیں:صبح 11 بجے تک 26.30فیصد ووٹنگ، جانئے اب تک کس ریاست میں کتنی فیصد ہوا پولنگ

یہ مشورہ ووٹرز اور پولنگ ورکرز کو دیا گیا

چیف الیکٹورل آفیسر نے یہ بھی ہدایت کی کہ ووٹرز کو گرمی کی لہر سے بچانے کے لیے کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے اس پر خصوصی زور دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پونےپورش کیس میں گرفتار نابالغ ملزم کی ماں، بیٹے کو بچانے کے لیے بدلا تھا بلڈ سیمپل

انہوں نے ووٹرز کے ساتھ ساتھ پولنگ اہلکاروں کو ہلکے سوتی کپڑے پہننے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ چلچلاتی دھوپ سے بچاؤ کے لیے سرکو ڈھانپنے کے لیے ٹوپی، چھتری اور سفید سوتی تولیہ یا کوئی اور کپڑا ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بوتل اپنے ساتھ رکھیں اور وقتاً فوقتاً ضرورت کے مطابق پانی، لیموں پانی یا او آر ایس استعمال کریں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

1st ODI shifted from Delhi to Visakhapatnam: دہلی کی زہریلی ہوا کے آگے جھکا بی سی سی آئی، ہندوستان-سری لنکا ونڈے کا مقام تبدیل

 بی سی سی آئی نے دہلی کی آلودگی اوراسٹیڈیم میں چل رہی تجدید کاری کے…

36 minutes ago

Drone Attacks on Protesters in PoK: پی او کے میں مظاہرین پر فائرنگ اور ڈرون حملوں کا الزام، 7 افراد ہلاک، 18 زخمی

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر راولاکوٹ میں پُرامن مظاہرین اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے کا…

47 minutes ago

The revolution of 1857: ملک کی تحریک آزادی اور 1857 کو بغاوت کہنا تاریخ کے ساتھ ناانصافی، یہ آزادی کی پہلی جنگ تھی: امت شاہ

نائب سنگھ سینی نے امت شاہ کی تنظیمی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے…

56 minutes ago

اردو ڈراما مقابلہ میں طلبا کی صلاحیتوں کا شاندارمظاہرہ، 18مختلف موضوعات پرڈراموں کی پیشکش، عمدہ اداکاری نے جج صاحبان کو متاثر کیا

اردواکادمی، دہلی کی جانب سے ان مقابلوں میں شرکت کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو…

60 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پیدائش سے  معذور بچوں کے لیے پنشن کی راہ ہموار، رقم میں بھی اضافہ کیا: وزیر اعظم مودی

گزشتہ ماہ حکومت نے وزیر اعظم دیویانگ جن پنشن اسکیم کے تحت معذور افراد کے…

1 hour ago