بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)
بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے دفتر نے اتوار (07 جولائی) کو یہ اطلاع دی۔ سی ایم آفس سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق نالندہ ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ویشالی، بھاگلپور، سہرسہ، روہتاس، سرن، جموئی، بھوجپور اور گوپال گنج میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس افسوسناک واقعہ سے متعلق مقامی باشندوں نے بتایا کہ بھگوان پرجاپتی نامی شخص شام کو کھیتوں میں کام کرنے گیا تھا۔ اس دوران آسمانی بجلی گر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے رشتہ دار اسے علاج کے لیے صدر اسپتال ساسارام لے گئے جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
دوسری جانب تھانہ نٹوار کے علاقے سیمرا او پی کے گاؤں کھروتھ کے بڈھار میں اپ گریڈ مڈل اسکول کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے پودے لگانے والی خاتون کی موت ہوگئی۔ مہلوک شدہ 35 سالہ کنتی دیوی نوکھا تھانہ علاقہ کے حسناڈیہ گاؤں کے رہنے والے رام مورت رام کی بیوی بتائی جاتی ہے۔
او پی انچارج وکاس کمار سنگھ کے مطابق کنتی دیوی اپنے گاؤں سے دیگر خواتین کے ساتھ کھرواتھ گاؤں کے بدھر میں پودا لگانے آئی تھی، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے ان کی موت ہوگئی۔ اطلاع پر سیمرا او پی پولیس نے پہنچ کرلاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ساسارام صدر اسپتال بھیج دیا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور لوگوں سے خراب موسم میں احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ دراصل، بہار میں گزشتہ چند ہفتوں میں بارش اور طوفان ہوا ہے، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 40 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راجہ کے علاج میں سب سے بڑا چیلنج اس کی زخمی ٹانگ سے منسلک انفیکشن…
اتر پردیش اسمبلی کی 403 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر دونوں…
بسلری کے بوتل بند پانی میں برو میٹ پائے جانے کے دعوؤں کے بعد پانی…
ویکسین لگوانے والی لڑکیوں کی تعداد کے لحاظ سے اتر پردیش سب سے آگے ہے،…
گروپورب سے ایک روز قبل لوک نواس میں شبد کیرتن کے دوران وزیراعظم نریندر مودی…
بھارت کے پہلے بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے…