مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے پیر کو لوک سبھا کو بتایا کہ اکتوبر 2024 میں شروع کی گئی پی ایم انٹرن شپ اسکیم (PMIS) کے پہلے دو مرحلوں کے دوران ملک کی اعلیٰ کمپنیوں نے نوجوانوں کو 1.53 لاکھ سے زیادہ آفر دیے۔ وزیر خزانہ نے ایک تحریری جواب میں کہا کہ پی ایم انٹرن شپ اسکیم کے پائلٹ پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں پارٹنر کمپنیوں نے ملک بھر میں پی ایم آئی ایس پورٹل پر انٹرن شپ کے 1.27 لاکھ سے زیادہ مواقع آفر کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں تقریباً 1.81 لاکھ امیدواروں سے 6.21 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔
نوجوانوں کو ملی انٹرن شپ
پارٹنر کمپنیوں نے 60,000 سے زیادہ امیدواروں کو 82,000 سے زیادہ انٹرن شپ دی، جن میں سے 28,000 سے زیادہ امیدواروں نے انٹرن شپ میں شامل ہونے کی پیشکش قبول کیں اور 8,700 سے زیادہ امیدواروں نے ان کی انٹرن شپ میں شمولیت اختیار کی۔ نرملا سیتارمن نے مزید بتایا کہ 9 جنوری 2025 کو شروع ہونے والے پی ایم انٹرن شپ سکیم کے پائلٹ پروجیکٹ کے دوسرے راؤنڈ میں تقریباً 327 پارٹنر کمپنیوں نے ملک کے 735 اضلاع میں 1.18 لاکھ سے زیادہ انٹرن شپ مواقع (پچھلے دور کے نئے اور ترمیم شدہ خالی مواقع) پوسٹ کیے ہیں۔
اس راؤنڈ میں 2.14 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان سے 4.55 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ 17 جولائی 2025 تک پارٹنر کمپنیوں نے نوجوانوں کو 71,000 سے زیادہ مواقع پیش کیے ہیں اور 22,500 سے زیادہ پیشکشیں قبول کی جا چکی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’’فی الحال پروپوزل کی شروعات اور انٹرنز کے ذریعے قبولیت/ شمولیت کا عمل جاری ہے۔‘‘
کیا ہے پی ایم انٹرن شپ کا مقصد؟
واضح رہے کہ پی ایم انٹرن شپ اسکیم کا اعلان مرکزی بجٹ 2024-25 میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد پانچ سالوں میں ٹاپ 500 کمپنیوں میں ایک کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے آغاز کے طور پر کارپوریٹ امور کی وزارت نے 3 اکتوبر 2024 کو ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک سال میں 1.25 لاکھ انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ کارپوریٹ امور کی وزارت اس اسکیم کے فروغ اور عمل آوری کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے ریاستی حکومتوں، صنعتی انجمنوں، تعلیمی اداروں وغیرہ کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزارت اطلاعات، تعلیم اور مواصلات کی سرگرمیاں بھی چلا رہی ہے تاکہ ملک بھر میں ٹارگٹ گروپس تک پہنچا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…
۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…
بدھ کو کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے نئی دہلی میں وزیر اعظم مودی…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…
راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…
صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…