آئی پی ایل

IPL 2026: سمیر رضوی کی دھواں دار نصف سنچری، دہلی کیپٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے ہرایا

لکھنؤ: انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں دہلی کیپٹلز نے فاتحانہ انداز میں اپنے مہم کا آغاز کیا ہے۔ ٹیم نے بدھ کے روز لکھنؤ سپر جائنٹس کو اکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیزن کے پانچویں میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔ اس فتح کے ہیرو سمیر رضوی رہے، جنہوں نے 47 گیندوں پر ناقابل شکست 70 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

لکھنؤ کی ٹیم 141 رنز پر ڈھیر

بدھ کو ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 18.4 اوورز میں 141 رنز پر سمٹ گئی۔ ٹیم کو 19 کے اسکور پر کپتان رشبھ پنت (7) کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد مچل مارش نے ایڈن مارکرم (11) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 29 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ مارش نے ٹیم کے لیے 35 رنز کا اہم تعاون دیا۔ حالانکہ، ٹیم نے 71 کے مجموعی اسکور تک اپنی پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں۔

مشکل حالات میں عبدالصمد نے مکُل چودھری کے ساتھ 34 رنز اور شہباز احمد کے ساتھ 33 رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچایا۔ عبدالصمد نے 25 گیندوں میں 36 رنز بنائے، جبکہ شہباز احمد 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مکُل چودھری نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔ دہلی کیپٹلز کی جانب سے لنگی اینگیڈی اور ٹی نٹراجن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیے۔ جبکہ کلدیپ یادو نے دو اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

دہلی کی خراب شروعات

142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلز کی شروعات بھی خراب رہی۔ ٹیم کو پہلی ہی گیند پر کے ایل راہل (0) کے طور پر بڑا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد 26 کے اسکور تک ٹیم نے چار وکٹیں گنوا دیں۔ اس دوران پاتھم نسانکا (1)، نتیش رانا (15) اور کپتان اکشر پٹیل بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

رضوی اور اسٹبس کی شاندار شراکت

مشکل صورتحال میں سمیر رضوی نے ٹرسٹن اسٹبس کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 76 گیندوں میں 119 رنز کی زبردست شراکت داری کی اور ٹیم کو 17 گیندیں باقی رہتے جیت دلائی۔ سمیر رضوی نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ اسٹبس نے 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لکھنؤ کی جانب سے پرنس یادو نے 20 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ محمد شمی اور محسن خان کو ایک، ایک کامیابی ملی۔ اس جیت کے ساتھ دہلی کیپٹلز نے آئی پی ایل 2026 میں مضبوط آغاز کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں اہم قدم بڑھا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

8 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

9 hours ago