آئی پی ایل

رشبھ پنت کا فلاپ شو جاری، پنجاب کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے سامنے لکھنؤ کے بلے باز پست

پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپرجائنٹس کو8 وکٹ سے ہرا دیا ہے۔ لکھنؤ کواپنے ہی ہوم گراؤنڈ پرزبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ موجودی سیزن میں پنجاب کی مسلسل دوسری جیت ہے۔ وہیں لکھنؤ کو ٹورنا منٹ کی دوسری ہارملی ہے۔ اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لکھنؤ سپرجائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے 171 رن بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے 17ویں اوورمیں ہی 8 وکٹ باقی رہتے ہوئے اس مقابلے کوجیت لیا ہے۔

اکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگس کو172 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ پنجاب کی ٹیم کے نئے اسٹارپریانش آریہ اس بارنہیں چل پائے، لیکن ان کے ساتھ پربھ سمرن کی آندھی میں لکھنؤکے گیند بازاڑتے ہوئے نظرآئے۔ پربھ سمرن سنگھ نے صرف 23 گیندوں پرنصف سنچری مکمل کی اورمیچ میں انہوں نے 34 گیندوں میں 69 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اس اننگ میں انہوں نے 9 چوکے اورتین چھکے لگائے۔

کپتان شرے یس ایئرکی شاندارکارکردگی

پربھ سمرن کے آؤٹ ہونے کے بعد پنجاب کنگس کی اننگ کوکپتان شرے یس ایئرنے تیزی سے آگے بڑھایا۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف میچ میں کپتان شرے یس ایئرنے ناٹ آؤٹ 97 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس بارلکھنؤسپرجائنٹس کے خلاف انہوں نے 30 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے۔ شرے یس ایئرصرف دو میچوں میں 149 رن بناچکے ہیں اوردونوں میچوں میں طوفانی اندازمیں نصف سنچری لگائی ہے۔

پنجاب کی جیت میں نیہل واڈھیرا کا بھی اہم تعاون رہا۔ نیہل واڈھیرا نے 25 گیندوں میں 43 رن بنائے۔ انہوں نے کپتان شرے یس ایئرکے ساتھ مل کرصرف 37 گیندوں میں 67 رن جوڑ ڈالے تھے۔ لکھنؤسپرجائنٹس کی بات کریں توصرف دگویش راٹھی ہی 2 وکٹ لے پائے۔ ان کے علاوہ دیگرسبھی گیند بازفلاپ ثابت ہوئے۔ واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ پنجاب کنگس اب پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مقام پرآگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Malegaon bomb blast case: مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے خصوصی جج کا تبادلہ، متاثرین برہم، انصاف میں تاخیر کا خدشہ

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی سماعت کرنے والے خصوصی جج اے کے لاہوٹی کا…

9 minutes ago

PM Modi Offers Prayers: وزیراعظم مودی نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں پوجا ارچنا کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پمبن ریل برج کا افتتاح کرنے کے بعد تمل…

16 minutes ago

PM Modi in Tamil Nadu: وزیر اعظم مودی نے تمل ناڈو کے فنڈ میں کمی کے الزامات کو مسترد کیا، اپوزیشن کو بنایا تنقید کا نشانہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئے پمبن پل کا افتتاح کیا اور ان…

34 minutes ago