بین الاقوامی

Israeli attack on Houthi targets: یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملہ، نو افراد ہلاک، متعدد زخمی

صنعا: جمعرات کی صبح یمن کے دارالحکومت صنعا اور مغربی صوبے الحدیدہ میں بحیرہ احمر کی بندرگاہوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ٹی وی براڈکاسٹر نے کہا کہ ’’سات افراد السلف بندرگاہ میں مارے گئے، اور دو دیگر راس عیسیٰ ائل فیسلیٹی کی بندرگاہ میں مارے گئے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فضائی حملوں میں کم از کم تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔

حدیدہ کے رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں راس عیسیٰ اور السلف کی بندرگاہوں میں کئی تنصیبات پر آگ جلتی ہوئی دکھائی دی، انہوں نے مزید کہا کہ آگ اب بھی جل رہی ہے۔ صنعا میں المسیرہ ٹی وی نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے صنعا کے جنوب اور شمال میں حجاز اور ذہبان پاور اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا۔

ژنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صنعا پر فضائی حملوں نے پورا شہر ہلا کر رکھ دیا اور پاور اسٹیشنوں کے قریب گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

حوثی گروپ، جو شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر قابض ہے، راس عیسیٰ اور السلف کی بندرگاہوں کو ایندھن اور کھانا پکانے کی گیس درآمد کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اپنے زیر کنٹرول علاقوں کے رہائشیوں کو فروخت کرتا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر میں حوثیوں کے زیر کنٹرول وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے، جس میں کافی نقصان پہنچا۔ اس حملے کے بعد حوثی گروپ نے اسرائیل کی جانب طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ بھی فائر کیے تھے۔

اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقے میں حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کی رات حوثیوں کے حملے کی وجہ سے ’لاکھوں (اسرائیلی) شہریوں کو بم شیلٹروں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فورسز نے ’یمن میں حوثی فوجی اہداف پر درست حملے کیے۔‘‘

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی ایک بیان میں حوثی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ ’’اسرائیل کے لمبے ہاتھ آپ تک بھی پہنچیں گے‘‘ اور ان کا ملک ’میزائلوں اور دھمکیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔‘

حوثی فوج اکتوبر 2023 سے فلسطینیوں کی حمایت میں ڈرونز اور سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سمیت دیگر ذرائع سے اسرائیل پر حملے کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Florida Plane Crash Video: فلوریڈا میں طیارہ حادثہ، پائلٹ سمیت 9 افراد ہلاک، سڑک سے ٹکراتے ہی طیارہ آگ کے گولے میں تبدیل

حادثے کی ایک خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ کاروں میں بیٹھے لوگوں نے طیارے…

11 minutes ago

Delhi Air Pollution: دہلی میں آلودگی کو لیکر سخت پابندیاں عائد، پہلے دن 68 لاکھ روپے کا جرمانہ، 127 گاڑیوں کے چالان

یہ پابندیاں ایسے وقت نافذ کی گئی ہیں، جب اتوار کو دہلی کا ایئر کوالٹی…

1 hour ago

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

11 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

11 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

11 hours ago