بین الاقوامی

PM Modi On Gautam Adani Bribery Case: جب وزیر اعظم مودی سے گوتم اڈانی رشوت کیس کے بارے میں پوچھا گیا سوال،جانئے انہوں کیا دیا جواب؟

وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے کے دوران اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اور ان کی کمپنی کے خلاف رشوت  خوری کے الزامات کا معاملہ بھی چھایا رہا۔ جب پی ایم مودی سے پوچھا گیا کہ کیا صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ اس معاملے پر کوئی بات چیت ہوئی ہے، پی ایم مودی نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کے لیڈر ذاتی مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں۔

پی ایم مودی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے، ان سے گوتم اڈانی رشوت کیس کے بارے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا اس حوالے سے صدر ٹرمپ کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ہندوستان ایک جمہوریت ہے اور وسودھیوا کٹمبکم ہماری ثقافت ہے اور ہم پوری دنیا کو ایک خاندان سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، میں مانتا ہوں کہ ہر ہندوستانی میرا ہے۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنما کبھی بھی اس طر ح کے  ذاتی مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں۔

نومبر 2024 میں  امریکہ میں شمسی توانائی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے سلسلے میں  گوتم اڈانی سمیت، اڈانی انرجی کے اہلکاروں کے خلاف 2100 کروڑ روپے کی رشوت کے الزامات لگائے گئے تھے۔ ان پر امریکی عدالت میں رشوت دینے کا الزام تھا۔ جب گوتم اڈانی اور ان کے اہلکاروں پر یہ الزامات لگائے گئے تو امریکہ میں جو بائیڈن کی حکومت برسراقتدار تھی۔ لیکن صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے حکم سے محکمہ انصاف کے 50 سال پرانے قانون کو منسوخ کر دیا ،جس کے تحت گوتم اڈانی پر یہ الزامات لگائے گئے تھے۔

ان الزامات کے سامنے آنے کے بعداڈانی گروپ نے گوتم اڈانی اور اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز کے خلاف امریکی محکمہ انصاف اور امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے لگائے گئے رشوت خوری اور دھوکہ دہی کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا۔ گروپ کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی محکمہ انصاف اور امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اڈانی گرین کے ڈائریکٹرز کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور گروپ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے، جیسا کہ محکمہ انصاف نے خود کہا ہے، “فرد جرم میں لگائے گئے الزامات محض الزامات ہیں، اور مدعا علیہان کو اس وقت تک بے قصور سمجھا جاتا ہے، جب تک کہ مجرم ثابت نہ ہو جائے۔”

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

3 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

13 hours ago