امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے حصول کے لیے تجارت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ 25 جون 2025 کو نیٹو سمٹ کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ان کے ایک فون کال سے یہ معاہدہ ممکن ہوا، جبکہ بھارت نے واضح کیا کہ اس تنازع میں امریکی کردار شامل نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بھارت اور پاکستان سے کہا کہ اگر وہ جنگ نہیں روکتے تو ہم ان کے ساتھ تجارت نہیں کریں گے۔ٹرمپ نے اسے ممکنہ ایٹمی جنگ کو روکنے کی کامیابی قرار دیا، اوردعویٰ کیا کہ اس سے لاکھوں جانیں بچائی گئیں۔
بھارت نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ 7 سے 10 مئی تک آپریشن سندور کے دوران امریکی حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی، لیکن تجارت کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ بھارت نے زور دیا کہ جنگ بندی کا معاہدہ براہ راست بھارتی اور پاکستانی فوجی حکام (DGMOs) کے درمیان طے پایا۔ وہیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کردار کی تعریف کی، لیکن بھارت نے اسے یکطرفہ دعویٰ قرار دیا۔ ٹرمپ نے 10 مئی کو ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جسے بھارت نے قبل از وقت اور غیر ضروری بتایا۔ بھارت کے مطابق، آپریشن سندور 22 اپریل کے پہلگام حملے کے جواب میں تھا، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے کئی مواقع پر، بشمول سعودی عرب اور رامافوسا کے ساتھ ملاقاتوں میں، اس دعوے کو دہرایا۔ تاہم، بھارتی حکام نے اسے کشمیر کے تنازع کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوشش قرار دیا، جو بھارت کے دو طرفہ موقف کے خلاف ہے۔یہ تنازعہ نئی دہلی اور واشنگٹن کے تعلقات پر سوالات اٹھاتا ہے، کیونکہ بھارت امریکی تجارت پر انحصار کرتا ہے، لیکن وہ کشمیر جیسے حساس معاملات میں مداخلت کو قبول نہیں کرتا۔حالانکہ اس جنگ بندی میں امریکی کردار کو ہندوستان نے مسلسل خارج کیا ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ اس کا کریڈٹ لینے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں ،حالانکہ متعدد بیانات انہوں نے اس سلسلے میں ایسے دیئے ہیں جو خود متضاد ہیں ۔
بھارت ایکسپریس۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…