امریکہ اور وینیزویلا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انتباہی لہجے میں ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔ ہفتہ (29 نومبر) کو انہوں نے کہا کہ وینیزویلا کے اوپر اور اس کے آس پاس کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند تصور کیا جانا چاہیے۔
ٹرمپ نے اپنی ’ٹروتھ سوشل‘ پوسٹ میں لکھا:
’’تمام ایئر لائنز، پائلٹ، منشیات اور انسانی اسمگلر براہِ کرم وینیزویلا کے اوپر اور آس پاس کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھیں۔‘‘دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں ٹرمپ کا یہ بیان وینیزویلا کے لیے ایک کھلی دھمکی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، ستمبر کے آغاز سے پینٹاگن نے کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل کے علاقوں میں مبینہ منشیات بردار جہازوں پر 20 سے زیادہ حملے کیے ہیں، جن میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ وسط نومبر میں کیریبین ریجن میں امریکی فوج کی موجودگی مزید مضبوط ہوئی، جب ایک بڑے ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈکو تعینات کیا گیا — جو سطح تین دہائیوں میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ جمعرات کی رات امریکی فوجیوں کے لیے منعقدہ تھینکس گِوِنگ تقریب میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ ’بہت جلد‘ وینیزویلا میں ’ڈرگ ٹریفکنگ نیٹ ورک‘ کے خلاف زمینی کارروائی کر سکتا ہے۔ وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے منشیات کی اسمگلنگ میں کسی بھی قسم کے کردار سے سختی سے انکار کرتے ہوئے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ وینیزویلا میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے ’بہانہ تراش رہا ہے‘۔
ٹرمپ اور مادورو کے درمیان بات چیت
نیویارک ٹائمز (NYT) نے جمعہ کو اس معاملے سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے وینیزویلا کے صدر سے فون پر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں لیڈروں نے آمنے سامنے ملاقات کے امکان پر گفتگو کی، اگرچہ ابھی تک کوئی باقاعدہ انتظام نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس اور وینیزویلا حکومت نے اس کال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔
مادورو کا تختہ الٹ ابھی نہیں … لیکن ہو سکتا ہے
ایکسی یوس (Axios) نے پیر کو ایک نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے مادورو سے براہِ راست بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق: ’’اب بات چیت پر زیادہ غور ہو رہا ہے اور بمباری پر کم۔‘‘
اس معاملے سے واقف ایک اہلکار نے کہا: ’’فی الحال کوئی بھی اندر جاکر انہیں گولی مارنے یا انہیں (مادورو) کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ ایسا کبھی نہیں ہوگا، لیکن ابھی یہ منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…