-بھارت ایکسپریس
San Francisco Shooting: امریکہ میں فائرنگ کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ فائرنگ کا ایسا ہی ایک واقعہ سان فرانسسکو میں جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے کابتایا گیا۔ اس واقعے میں 9 افراد زخمی اور دو کی موت ہوگئی ہے ۔ سان فرانسسکو کے ایک پولیس افسر نے واقعے کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ایک پارٹی کے دوران پیش آیا اور تمام زخمیوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔سبھی زخمیوں کا ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ فائرنگ کا واقعہ رات 9 بجے کے قریب میکڈونلڈ کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔
زخمیوں کا علاج جاری ہے
زخمیوں کی حالت پر بات کرتے ہوئے سان فرانسسکو بورڈ آف سپروائزرز کے ایک رکن کے معاون سانتیاگو لیما نے کہا کہ کم از کم پانچ افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی سرجری کرنی پڑی۔ اس کے علاوہ چار دیگر زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ان تمام کا علاج جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ فی الحال پولیس نے اس واقعہ میں کسی کو حراست میں نہیں لیا ہے۔
اس سے پہلے ٹیکساس میں حملہ ہوا تھا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حملہ آور فائرنگ کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ بندوق بردار پڑوسی کے صحن میں اپنی AR-15 بندوق سے فائر کر رہا تھا جب متاثرین نے اسے رکنے کو کہا ۔ اس بات پر بندوق بردار غصے میں آگیا۔ اس کے بعد اس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
-بھارت ایکسپریس
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…