بین الاقوامی

افغانستان کے بعد اب شام سے بھاگ رہا ہے امریکہ، اسرائیل کی تشویش میں اضافہ، امریکہ جائیں گے بنجامن نیتن یاہو

شام میں بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ بدل رہا ہے۔ کبھی ایران کے تسلط کا مرکزتھا، اب ہرروزسنی قوتوں کا استقبال کررہا ہے۔ روس اورایران کے جانے کے بعد سنی عرب ممالک کے وزراء اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لئے شام آ رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکہ کے سیاسی اور سیکیورٹی حلقوں میں شام سے انخلاء سے متعلق بحث میں اضافہ ہوگیا ہے۔ افغانستان کے بعد اب امریکہ اپنی فوج کو شام سے بھی نکال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں تقریباً 2 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں، یہ فوجی اقلیتی طبقہ کے باغیوں کوٹریننگ بھی دیتے ہیں۔ شام میں امریکہ کا التنف بیس اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے بے حد خاص ہے۔ اگرامریکہ شام سے باہر نکلا تویہ اسرائیل کے لئے اچھی خبر نہیں ہوگی۔ اسرائیلی میڈیا نے جانکاری دی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامیہ نے اسرائیلی سیکورٹی اورسیاسی لیڈران کو بتایا ہے کہ امریکہ شام سے اپنی فوج واپس بلانے پرغورکررہا ہے۔

اسرائیل کی تشویش میں اضافہ

اس موضوع پراسرائیل میں کئی ہفتوں سے بحث جاری ہے۔ کان نیوزکے اینکرمسویٰ دیہہ کے مطابق، شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن ان کی موجودگی کومؤثرمانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فوج شام کے اسرائیل کے تئیں برتاؤ پر گہرا اثرڈالتی ہیں۔ اس کے علاوہ مسویٰ دیہہ نے کہا کہ امریکی فوج شام میں کرد اقلیتوں کی حمایت کرنے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہے۔ ایک یہ بھی الزام لگایا جاتا ہے کہ شام میں ترکی کی طرف گھسنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مسویٰ دیہہ کے مطابق اسرائیلی لیڈران اس قدم اورڈونالڈ ٹرمپ کی فوج کی انخلا کے فیصلے سے اسرائیل کافی پریشان ہے۔

شام میں اسرائیل

اسرائیل سے متصل شامی بورڈ سے اسرائیلی فوج کئی کلومیٹراندرتک آگئی ہے اوراس نے شام کے ایک بڑے علاقے پرقبضہ جما رکھا ہے۔ دوہفتے پہلے شام کے نئے لیڈراحمد الشریٰ نے شام میں اسرائیلی قبضے کوہٹانے اورگزشتہ اسٹیٹس کوپرلوٹنے کی اپیل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP 34 IAS Officers Transfer: اتر پردیش میں بڑا انتظامی ردوبدل، 34 آئی اے ایس افسران کے تبادلے، 14 اضلاع کو ملے نئے ڈی ایم

اتر پردیش میں پیر کی دیر رات بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا۔ حکومت نے 34…

5 hours ago

National Film Awards Ceremony: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایکتا نگر پہنچیں، منگل کو 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تقریب میں ہوں گی شریک

صدر جمہوریہ مختلف زمروں کے فاتحین کو دیں گی قومی فلم ایوارڈ، تقریب میں بالی…

6 hours ago

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

6 hours ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

6 hours ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

6 hours ago