بین الاقوامی

US Presidential Debate: ٹرمپ کو لنچ میں کھا جائیں گے ولادیمیر پیوتن، وہ ایک ڈکٹیٹر ہیں:کملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان پنسلوانیا کے نیشنل کانسٹی ٹیوشن سینٹر میں امریکی صدارتی مباحثہ ختم ہو گیا ہے۔ بحث کے دوران روس یوکرین جنگ کا معاملہ  کافی حاوی رہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بطور صدر نشانہ بنایا تو کملا ہیرس کی جانب سے سخت جوابی حملہ آیا۔ کملا ہیرس نے ٹرمپ کو یاد دلایا کہ ‘آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ میرے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں، جو بائیڈن نہیں۔یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ‘ہمارے نیٹو اتحادی بہت خوش ہیں کہ آپ اس وقت امریکہ کے صدر نہیں ہیں، ورنہ روسی صدر کیف میں بیٹھے ہوتے اور ان کی نظریں باقی یورپ پر ہوتیں۔  کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ پیوتن ایک ڈکٹیٹر ہیں اور وہ آپ کو لنچ میں کھائیں گے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کملا ہیرس کو امریکہ کی تاریخ کی بدترین نائب صدر قرار دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کرکے جنگ روکنے میں ناکام رہی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا- وہ جنگ بندی کے حق میں ہیں۔

دوسری جانب جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں کس کی جیت دیکھنا چاہتے ہیں تو ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ جنگ بند ہو۔ اس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے دوران امریکہ پر بڑھتے ہوئے بوجھ پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی لاگت یورپ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

کملا ہیرس جیت گئی تو اسرائیل 2 سال میں ختم ہو جائے گا: ٹرمپ

صدارتی مباحثے میں یوکرین اور فلسطین کا مسئلہ بھی آیا۔ غزہ میں جاری جنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اب بھی امریکی صدر ہوتے تو یہ جنگ شروع نہ ہوتی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ‘کملا ہیرس اسرائیل سے نفرت کرتی ہیں۔ اگر کملا ہیرس صدر بنتی ہیں تو اب سے دو سال میں اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس عرب آبادی سے بھی نفرت کرتی ہیں۔ ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بنے تو وہ غزہ کی جنگ جلد ختم کر دیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Diwali Message: دیوالی پر وزیر اعظم مودی کا پیغام، بولے- یہ مایوسی پر امید کی ابدی جیت کی علامت ہے

وزیر اعظم مودی نے حکومت ہند کے ’جن سمپرک پورٹل‘ پر جاری اپنے پیغام میں…

22 minutes ago

Bank Holiday: آج ہفتہ کو بینک کھلے ہیں یا بند؟ دیوالی سمیت آنے والے دنوں میں بینکوں کی چھٹیوں کی فہرست

 آج بینکنگ کا کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ ایسے میں عام طور پر…

1 hour ago

Rupee jumps 56 paise to 93.91: ڈالر کے مقابلے روپے میں زبردست تیزی، 56 پیسے مضبوط ہوکر 93.91 پر بند

ڈیلروں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی بینک غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی…

2 hours ago