بھارت ایکسپریس۔
اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری جنگ 13ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ اس جنگ میں دونوں ممالک کے اب تک تقریباً 5 ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس درمیان امریکی صدر جوبائیڈن نے بدھ کے روزغزہ اورویسٹ بینک میں شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لئے 100 ملین ڈالرکی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو بائیڈن نے بدھ کے روزتل ابیب میں ایک خطاب کے دوران کہا کہ یہ مالی مدد غزہ میں ایمرجنسی ضروریات سمیت جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے ایک ملین سے زیادہ بے گھرافراد کی مدد کے لئے ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن نے یہ اعلان منگل کے روزغزہ شہرکے اسپتال الاہلی میں ہوئے خطرناک دھماکے کے بعد کیا ہے۔ اس حملے میں تقریباً 500 معصوم اوربے قصورشہری ہلاک ہوئے ہیں۔ فلسطینی تنظیم حماس نے دھماکہ کے لئے اسرائیل کو ذمہ دارٹھہرایا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اسپتال میں دھماکہ حماس کے ذریعہ چھوڑے گئے راکٹ سے ہوا تھا۔
اسرائیل نے رکھی یہ شرط
امریکہ کے ذریعہ غزہ کو اقتصادی مدد دیئے جانے کی تجویزپراسرائیل نے کئی شرائط رکھی ہیں۔ اسرائیلی پی ایم او نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک ہمارے قیدی واپس نہیں آجاتے، اسرائیل اپنے علاقے سے غزہ پٹی تک کسی بھی انسانی امداد کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیل ہمارے قیدیوں کے ساتھ ریڈ کراس کی ملاقات کا مطالبہ کرتا ہے اوراس مطالبے کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے کام کررہا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبرکو حماس کے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے سب سے مضبوط معاون کے طورپرحمایت کے لئے جو بائیڈن بدھ کی صبح اسرائیل پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Israel-Palestine Conflict: سعودی عرب کی فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز، کہا- دو ریاستی حل ہی فلسطین کا بنیادی حل
برطانوی وزیراعظم رشی سنک بھی اسرائیل پہنچے
اسرائیل اورفلسطین کے درمیان جاری جنگ کے مد نظربرطانوی وزیراعظم رشی سنک جمعرات (19 اکتوبر 2023) کواسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کی ہے اوران سے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ رشی سنک نے اس دوران کہا ہے کہ میں اسرائیل کے ساتھ ہوں اوردہشت گردی کے خلاف کھڑا ہوں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…