بین الاقوامی

Trump Tariff: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بارپھر ان چیزوں پر لگایا 25 فیصد ٹیرف، جانئے کب ہوگا کہ نافذ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تمام درمیانے درجے کے غیر ملکی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیرف امریکی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے تحفظ اور غیر ملکی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے لگایا گیا ہے۔اس سے قبل ٹرمپ نے امریکہ میں درآمد ہونے والے بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ اب امریکا میں درآمد کیے جانے والے درمیانے درجے کے ٹرکوں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔نیا حکم 1 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی معلومات

 امریکی صدر ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنافرمان  شیئرکیا، جس میں امریکہ میں تمام میڈیم ڈیوٹی اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر محصولات کا اعلان کیا گیا۔اپنی  صنعتوں کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ قدم امریکی صنعت کاروں کو غیر ملکی مسابقت سے بچانے کے لیے اٹھایا، اس طرح ملکی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

کینیڈا اور میکسیکو کو  لگے گا بڑا دھچکا

بھاری اور درمیانے درجے کے ٹرک بنیادی طور پرکینیڈا اور میکسیکو سے امریکہ کو برآمد کیے جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق 2024 میں امریکا نے 225,000 ٹرک درآمد کیے، جن میں سے زیادہ تر کینیڈا اور میکسیکو سے تھے۔ اس تجارت کی مالیت 20 بلین ڈالر سے زیادہ تھی۔

میکسیکو 15.6 بلین ڈالر کرتا ہے برآمد

 کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ نے کینیڈا سے 4.5 بلین ڈالر اور میکسیکو سے 15.6 بلین ڈالر کے درمیانے اور بھاری ٹرک درآمد کیے ہیں۔ اب ٹرمپ نے ان ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔ کینیڈا اور میکسیکو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ٹرمپ مسلسل ٹیرف کے دھماکے کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ دوسری بار امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ مسلسل ٹیرف بم گرا رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اب تک تقریباً ہر شعبے پر محصولات عائد کیے ہیں۔انہوں  نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 60 سے 100 فیصد تک ٹیرف لگا دیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو خراب کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ابتدائی طور پر بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا اور بعد میں روس سے بھارت کی  خام تیل کی خریداری کا حوالہ دیتے ہوئے 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا ،جس پر
بھارت نے احتجاج کیا ہے۔ بھارت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو غیر منصفانہ اور غیر منطقی قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

29 minutes ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

47 minutes ago

Mumbai Airport Promises Smooth T1 Redevelopment: ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی جدید کاری، اڈانی کی ایئرلائنز کو یقین دہانی، پروازیں پر نہیں پڑے گا اثر

اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی ازسرنو تعمیر…

1 hour ago

Rahul Gandhi Statement: ’آج نہیں تو کل، جیت ہماری ہی ہوگی‘، اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی کا بیان

دہلی میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ جمہوریت اور…

2 hours ago