بین الاقوامی

US postpones tariff imposed on India: امریکہ نے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف کو ٹالا، جانئے نئی تاریخ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت والی حکومت نے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا پر لگائے گئے 25 فیصد ٹیرف کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ اب یہ ٹیرف یکم اگست کی بجائے 7 اگست سے لاگو ہوگا۔

شام پر عائد کیا گیا سب سے زیادہ ٹیرف

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت 92 ممالک پر نئے ٹیرف لگا دیے ہیں۔ یہ 7 اگست سے لاگو ہوگا۔ اس میں بھارت پر 25 فیصد اور پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ٹیرف پاکستان پر عائد کیا گیا ہے۔ پہلے یہ 29 فیصد تھا۔ ساتھ ہی دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف شام پر عائد کیا گیا ہے جو کہ 41 فیصد ہے۔ فہرست میں چین کا نام شامل نہیں ہے۔

ٹرمپ نے 2 اپریل کو ٹیرف کا کیا تھا اعلان

ٹرمپ نے 2 اپریل کو دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف کا اعلان کیا تھا لیکن 7 دن کے بعد اسے 90 دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ کچھ دنوں کے بعد 31 جولائی تک کا وقت دیا گیا پھر 90 دنوں میں 90 سودے کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ حالانکہ، اس دوران امریکہ صرف 7 ممالک کے ساتھ معاہدہ کرنے میں کامیاب رہا۔

بھارت کا یہ موقف مناسب نہیں ہے: ٹرمپ

بدھ کو نئے ٹیرف کا اعلان کرتے ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’بھارت نے ہمیشہ روس سے زیادہ تر فوجی سامان خریدا ہے اور اب چین کے ساتھ مل کر، روس سے توانائی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی امید کر رہی ہے، بھارت کا یہ موقف مناسب نہیں ہے، یہ چیزیں اچھی نہیں ہیں۔‘‘

ٹرمپ کے اعلان پر ہندوستان کا ردعمل

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس لیے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا پڑے گا اور ان وجوہات کی بنا پر اسے اضافی جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ساتھ ہی ٹرمپ کے اس اعلان پر ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

’’حکومت نے ملک کی پوری معیشت کو کیا تباہ‘‘

حزب اختلاف نے ٹرمپ کی طرف سے بھارت پر لگائے گئے اس ٹیرف پر سوالات اٹھائے ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ہندوستان پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کے بعد حکومت کی پالیسی پر سوال اٹھایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ملک کو چلانا نہیں جانتی۔ اس حکومت نے ملک کی پوری معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل یہ ٹیرف یکم اگست بروز جمعہ سے نافذ ہونا تھے لیکن ٹرمپ نے یہ فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔ ایک ایگزیکٹیو آرڈر میں جس کا عنوان تھا ’فردر ریویژنز ان ریسیپروکل ٹیرف ریٹس‘ میں صدر ٹرمپ نے دنیا کے تقریباً 70 ممالک کے لیے ٹیرف کی شرحوں کا اعلان کیا تھا۔ ہندوستان ان بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

23 minutes ago

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

9 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

10 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

10 hours ago