بین الاقوامی

اسرائیل سے دوستی امریکہ کو پڑگئی بھاری، ایران کے ذریعہ دیئے گئے ان 5 زخموں کو کبھی نہیں بھول پائیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ اورایران کے درمیان جنگ اب پوری طرح ختم ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روزسوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں اسے حتمی شکل دیا جاسکتا ہے۔ کئی مہینوں تک ہوئی اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل نے مل کرایران پرحملے کئے۔ دونوں ممالک کا مقصد واضح تھا کہ اس جنگ کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ آف ایران کی فوجی طاقت کوتوڑکران کے نیوکلیئرپروگرام کو پوری طرح ختم کردیا جائے۔  تقریباً ساڑھے تین ماہ بعد معاہدہ اورجنگ کے نتائج کودیکھنے پرکئی سوال اٹھتے ہیں، جیسے کہ کیا امریکہ اپنے اصلی مقصد کوحاصل کرپایا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کئی محاذ پر امریکہ کے ٹرمپ انتظامیہ کو وہ کامیابی نہیں ملی، جس کی نیتن یاہواورڈونلڈ ٹرمپ مل کرامید کررہے تھے۔

ایران میں تختہ پلٹ کی کوشش ناکام

امریکہ اوراسرائیل نے 28 فروری، 2026 کو جنگ کی شروعات میں ایران میں خطرناک ہوائی حملے کئے۔ ان حملوں میں ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای سمیت کئی سینئرافسران کی جان گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ کو امید تھی کہ اعلیٰ قیادت کے خاتمہ کے ساتھ ہی پورا سسٹم بکھرجائے گا، لیکن ایسا قطعی نہیں ہوا۔ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ اسلامی حکومت پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔

میزائل سٹی اب بھی محفوظ

ایران جنگ کا سب سے بڑا مقصد تہران کی میزائل طاقت کوبھی ختم کرنا تھا۔ امریکہ اوراسرائیل کا ماننا تھا کہ شروعاتی 900 ہوائی حملے ایران کی میزائل طاقت اورصلاحیت کوبرباد کردیں گے، لیکن ایران کی زیرزمین میزائل سٹی محفوظ ہے۔ ایران نے اپنے جوابی حملوں میں نہ صرف اسرائیل بلکہ عراق، قطراورخلیج ممالک میں کئی ٹھکانوں کوبھی نشانہ بنایا۔ ایران کسی بھی طرح سے امریکہ اوراسرائیل کے سامنے نہیں جھکا۔ بلکہ بہت مضبوطی کے ساتھ مقابلہ کیا۔

بغیرمعاہدہ کئے ٹرمپ بھی نہیں کھلوا پائے آبنائے ہرمز

ٹرمپ انتظامیہ چاہتی تھی کہ دنیا کی سب سے اہم توانائی سپلائی لائن آبنائے ہرمزپوری طرح محفوظ ہوجائے، لیکن جنگ شروع ہوتے ہی ایران نے آبنائے ہرمزکوبند کردیا۔ اس سے نہ صرف عالمی بازاروں میں بے چینی پھیل گئی بلکہ کچے تیل کی قیمیتیں بھی کئی گنا بڑھ گئیں۔ اس کے بعد امریکہ کی طرف سے نیول بلاکیڈ لگایا گیا۔ آخرمیں آبنائے ہرمزفوجی کارروائی سے نہیں بلکہ سفارتی معاہدہ سے کھلنے جا رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ کا تحفظ نہیں کرپایا امریکہ

امریکہ نے اپنے اتحادیوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اورقطرسمیت کئی اتحادیون کوبھروسہ دلایا تھا کہ یہ مہم انہیں محفوظ بنائے گا، لیکن جنگ شروع ہوتے ہی ایران نے جوابی حملے شروع کردیئے۔ کئی اہم ٹھکانے نشانے پرآئے۔ اسی کے وجہ سے خلیج ممالک کو احساس ہوا کہ امریکہ انہیں پوری طرح محفوظ نہیں رکھ سکتا۔

نیوکلیئرپروگرام کا کیا ہوا؟

ایران پرامریکی حملوں کا سب سے بڑا مقصد یہی تھا کہ کسی بھی حال میں تہران کو نیوکلیئرہتھیار بنانے سے روکا جائے، لیکن جنگ کے دوران ایران نے بین الاقوامی معائنہ کے نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ نے ایران کی افزودہ یورینیم کا ایک حصہ بھی برآمد نہیں کیا۔ نئے امن عمل میں بھی جوہری معاملے کواگلے 60 دنوں میں الگ الگ مذاکرات کے لئے چھوڑدیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو- 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi Waves Tricolor Climbing on Barricade: بیریکیڈ پر چڑھے راہل گاندھی، لہرایا ترنگا؛ الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج

انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…

17 minutes ago

Rahul Gandhi: ’ہمارے ملک کے ساتھ جو کیا گیا، وہ غداری ہے، کوئی بھی بچ نہیں پائے گا‘، آکاشوانی کے اندر سے راہل گاندھی کا بڑا بیان

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…

19 minutes ago

Protest in Delhi: راہل گاندھی کا الگ ہی انداز ہے ، اکھلیش حراست میں، الیکشن کمیشن کے دفتر پر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…

44 minutes ago

Francis Halzen Awarded Nobel Prize in Physics: فرانسس ہالزن کو فزکس کا نوبیل انعام، کائنات کے پراسرار ذرات کی دریافت پر اعزاز

نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…

56 minutes ago

Rahul Gandhi: آکاشوانی بھون میں 2 گھنٹے سے دھرنے پر بیٹھے راہل گاندھی، بولے- ہمیں کیوں روکا؟

انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…

1 hour ago

Drishyam 3: انہیں کسی اور ٹیک کی ضرورت نہیں پڑتی، شریا سرن نے ’دریشیم 3‘ کے ساتھی اداکار اجے دیوگن کی تعریف کی

اداکارہ نے فلم کے ہدایت کار ابھشیک پاٹھک کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،…

2 hours ago