بین الاقوامی

Dubai Airport Drone Attack: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون سے حملہ، ایک ہندوستانی سمیت 4 لوگ زخمی

امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ اب بھی جاری ہے۔ بلکہ اس میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ دبئی میڈیا دفتر نے باضابطہ طورپر کنفرم کیا ہے کہ کچھ دیرپہلے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ڈی ایکس بی) کے آس پاس سے ڈرون گرے۔ اس حادثے میں 4 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ڈرون حملے میں زخمی ہونے والوں میں دوگھانا کے شہری، ایک بنگلہ دیشی اورایک ہندوستانی شہری شامل ہیں۔

ڈرون-میزائل حملے سے سیکورٹی ہائی الرٹ

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ڈرون ایران سے آئے تھے یا کسی اوروجہ سے گرے، لیکن جنگ کے سبب علاقے میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی وجہ سے سیکورٹی الرٹ بہت زیادہ ہے۔ یواے ای کے ایئرڈیفنس سسٹم نے گزشتہ کچھ گھنٹوں میں کئی ڈرون اور میزائلوں کو انٹرسیپٹ کیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ دنیا کا سب سے مصروف ایئرپورٹ میں سے ایک ہے، لیکن ابھی فلائٹس پوری طرح معمول کے مطابق چل رہی ہیں اورکوئی بڑی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

خلیج ممالک میں ایران کے حملوں میں اضافہ

یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب ایران نے خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت کے خلاف جوابی حملے تیزکردیئے ہیں۔ ایک ڈرون حملے سے ابوظہبی کی رویس ریفائنری میں بھی آگ لگ گئی، جس سے اسے بند کرنا پڑا۔ ہندوستانی حکومت اوردبئی میں ہندوستانی سفارت خانہ زخمی ہندوستانی شہری کی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہیں اورضروری مدد فراہم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ یہ حملے 28 فروری 2026 کوجنگ کے آغازسے جاری ہیں۔ ایران نے خلیجی ممالک پرسینکڑوں میزائل اورڈرون فائر کئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے ان میں سے بیشترکوروکا ہے۔

یواے ای میں ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری

ہندوستانی حکومت نے یواے ای میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ دبئی اور ابو ظہبی میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو الرٹ پررہنے اورلوکل اتھارٹیزکے احکامات پرعمل کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اگرکوئی ہندوستانی شہری متاثرہوا ہے توہندوستانی سفارت خانہ دبئی (97143971222+) یا  ابو ظہبی (97124492700+) سے رابطہ کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

11 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

1 hour ago

Anant Singh 9 Murder Statement: اننت سنگھ کا دعویٰ، ’نتیش کمار کے لیے 9 قتل کروائے‘، باہوبلی رکن اسمبلی نے اور کیا کچھ کہا؟

بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…

2 hours ago