بین الاقوامی

US-Israel-Iran Conflict: ایران پرحملے کے لئے امریکہ نے کیا بھارت کے پورٹ کا استعمال؟ جانئے کیا ہے اس کی حقیقت

ایران اوراسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں۔ اس تنازعہ میں اب تک ایک ہزارسے زیادہ افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ دریں اثنا، دنیا کے کئی ممالک ایران کا ساتھ دے رہے ہیں، جبکہ دیگراسرائیل اورامریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کئی جھوٹے دعوے بھی کئے جا رہے ہیں۔ بھارت نے اس دعوے کو بھی واضح طورپرمسترد کردیا ہے کہ امریکہ ایران پرحملوں کے لئے ہندوستانی بندرگاہوں کا استعمال کررہا ہے۔

بھارت کے بارے میں یہ دعویٰ ایک وائرل ویڈیوسے شروع ہوا ہے، جس میں سابق امریکی فوجی افسرڈگلس میک گریگرنے ایک انٹرویومیں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ کوبھارت اور بھارتی بندرگاہوں پرانحصارکرنا پڑرہا ہے۔ ویڈیو میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے تمام ٹھکانے تباہ ہوچکے ہیں۔ ہماری بندرگاہ کی تنصیبات بھی تباہ ہوچکی ہیں۔ ہمیں ہندوستان اورہندوستانی بندرگاہوں پرانحصار کرنا پڑرہا ہے جوکہ کوئی مثالی صورتحال نہیں ہے۔ ڈگلس کے دعوے پربھارت کا ردعمل بھی اب سامنے آ گیا ہے۔

بھارت کا ردعمل کیا تھا؟
ہندوستان کی وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے ان دعوؤں کومکمل طورپرفرضی اورغلط قراردیا ہے۔ ایم ای اے کے حقائق کی جانچ کرنے والے اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرلکھا، “ہم ایسے بے بنیاد اورمن گھڑت بیانات کے خلاف احتیاط کرتے ہیں۔” بھارت نے واضح کیا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی کارروائی کے لئے اپنی بندرگاہوں کے استعمال کی اجازت دینے کے دعوے کویکسرمسترد کرتا ہے۔ حکومت نے ایسی خبروں کوافواہیں اورغلط معلومات قراردیا ہے۔

جنگ سے متعلق ہندوستان نے کیا کہا؟

بھارت نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہارکیا ہے اورسبھی فریق سے احتیاط برتنے، کشیدگی نہ بڑھانے اورشہریوں کی سیکورٹی کوترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بھارت مسلسل اپنے لوگوں کونکالنے کا کام کررہا ہے۔ اب تک جنگ متاثرہ ممالک سے سینکڑوں لوگوں کو بھارت لایا گیا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

11 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago