بین الاقوامی

امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے پہلے پاکستان کیوں پہنچے سعودی عرب کے وزیر خارجہ؟ یہاں جانئے پوری تفصیل

امریکہ اورایران کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے ہفتہ کے روزپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ اس سے ایک روزقبل جمعہ کے روزسعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی سود مند امورپرتبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کیا گیا تھا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈاراورچیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی کے پیش نظراس ملاقات کوانتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان، دونوں ممالک یعنی ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کررہا ہے۔

میٹنگ کے دوران کیا ہوئی بات؟

ملاقات کے دوران پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کومبارکباد پیش کی اورپاکستان کے لئے مملکت کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔ انہوں نے سعودی عرب کی دیرینہ اقتصادی اورمالی امداد کی تعریف کی، جس نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردارادا کیا ہے۔ شہبازشریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرے اوردیرینہ تعلقات ہیں اوراس بات پرزوردیا کہ پاکستان کی عوام اورحکومت ہمیشہ مملکت کے ساتھ “کندھے سے کندھا ملا کر” کھڑے رہے ہیں۔

سعودی عرب کے ساتھ تعاون کو وسعت دیتا رہے گا پاکستان

محمد الجدعان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے اس بات پرزوردیا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعاون کووسعت دیتا رہے گا۔ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اوراقتصادی ترقی میں تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان کے عزم پربھی زوردیا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ڈیجیٹل سہولتوں سے گرین انرجی تک، وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا کے سامنے گنوائیں بھارت کی کامیابیاں

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سسٹم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ٹیکنالوجی کی…

16 minutes ago

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

3 hours ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

3 hours ago