بین الاقوامی

US-Iran Ceasefire: سیز فائر سے پوری دنیا خوش، لیکن امریکہ میں بیٹھے اس ایک شخص کو لگا سب سے بڑا صدمہ!

امریکہ اورایران کے درمیان سیزفائر سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ تاہم امریکہ میں بیٹھے ایران کے جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی صدمے میں ہیں۔ اس جنگ بندی سے سب سے زیادہ تکلیف ان کو ہوئی ہے۔ 28 فروری کو امریکہ کے حملے کے ساتھ انہوں نے کئی خواب سجالئے تھے، جس پرفی الحال بریک لگ گیا ہے۔

رضا پہلوی، سپریم لیڈررہے آیت اللہ علی خامنہ ای کے اقتدارکی مخالفت کرتے آئے ہیں۔ جنگ کے درمیان انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ ایران کو جمہوریت کی طرف لے جانے کے لئے تیار ہیں اوران کا ہدف ایران کوامریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنربنانا ہے۔ رضا پہلوی کے بہت سے بیانات سے تو ایسا لگتا تھا کہ ایران کے اقتدار سے آیت اللہ علی خامنہ ای کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اب وہ بس گدی پربیٹھنے والے ہیں۔ پہلوی نے ایران کے لوگوں سے یہاں تک کہا تھا کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو پھر سے عظیم بتا رہے ہیں، ویسے ہی وہ اپنے بہادرملک کے باشندوں کے ساتھ مل کرایران کو پھرسے عظیم بنائیں گے۔

جنگ بندی سے پہلے رضا پہلوی نے کیا کہا؟

سیزفائر سے پہلے رضا پہلوی نے ایکس پرایک پوسٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے ایران کے سیکورٹی اہلکاروں سے ایک اپیل کی تھی۔ انہوں نے اپنے میسیج کے ذریعہ حب الوطنی کا جذبہ جگایا۔ رضا پہلوی نے کہا کہ آپ اس سرزمین کے محب وطن اور مشہور کمانڈروں کے وارث ہیں۔

 جلاوطن ولی عہد شہزادہ رضا پہلوی

اس سے قبل، جب ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کوامریکہ اوراسرائیل کے مشترکہ فوجی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا تورضا پہلوی نے کہا تھا کہ انہیں اپنے وطن سے دورہوئے 47 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ دنیا بھرمیں بہت سے لوگ ان کی تصویرلئے گھوم رہے تھے، ان سے واپس لوٹنے کی گزارش کررہے ہیں اورانہیں اپنا لیڈربتا رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

3 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

4 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

4 hours ago